عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہورہا ہے۔ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کابینہ کے47 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز اور فیملی تک رسائی نہ دینا آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کا آپریشن کرنا پڑا تو اس کا مطلب ہے جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ سے بنی ہے اور اُن کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ بانی پی ٹی آئی سے فوری طور پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کا مطالبہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پرابہام ختم کرنا ریاست اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، آٹھ فروری کو ملک بھر میں عوامی احتجاج کامیاب رہا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کےمنتخب نمائندوں پر پولیس تشدد جمہوریت پر حملہ ہے، کراچی میں سابق ایم این اے اور ایم پی ایز پر تشدد کی تصاویر انتہائی دردناک ہیں، علی زمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں تشدد کرنے والے عناصر دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، علی زمان اور اُن کے ساتھی پر تشدد کرنے والوں کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں

کیا یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جرمنی کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ڈیؤ نے دعویٰ

غزہ پر قبضہ سالانہ 49 ارب ڈالر کی لاگت کا سبب بن سکتا ہے: صیہونی میڈیا

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار "یدیعوت آحارانوت” نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے

ایرانی مظاہرین میں موساد کے ایجنٹ بھی شامل 

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی سیکرٹری خارجہ اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو

ملالہ یوسفزئی کی عالمی رہنماؤں سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کی اپیل

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی

ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے

امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ

بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے