🗓️
سیؤل( سچ خبریں) بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے فون کی معروف کمپنی کے مطابق بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔
کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔
بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا۔اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کاروبار میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔اگرچہ بلیک بیری کو پہلے بھی متعدد بار ناکارہ قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس تازہ ترین اقدام کا مطلب یہ ہے کہ یہ فونز اب خود ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔
2016 میں جب بڑے پیمانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر اسمارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی ہیں۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر
نومبر
لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان
جون
مشتبہ شخص کو 3 ماہ کیلئے ’حراست‘ میں لیا جاسکے گا، بل قومی اسمبلی میں پیش
🗓️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم
نومبر
حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پاکستان بزنس کونسل
🗓️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے
فروری
شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا
ستمبر
جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدارپر روانگی کے لئے تیار
🗓️ 19 دسمبر 2021پیرس (سچ خبریں)دوربین جمیز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدار پر روانگی کے
دسمبر
مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی
جولائی
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
🗓️ 7 اکتوبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل
اکتوبر