?️
بیجنگ(سچ خبریں)دنیا بھر چین ایک ایسا ملک ہے جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر روز ترقی کی منزلیں طے کرنے والے چین کا طیارہ صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچ جائے گا۔ اپنے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروں والے راکٹ پر کام کررہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچ جائے گا۔یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز بھی ہوگا۔اسے چینی کمپنی ’اسپیس ٹرانسپورٹیشن‘ نے متعارف کرایا ہے، جس کے مطابق یہ راکٹ نما ہوائی جہاز (یا طیارہ نما راکٹ) مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کرسکے گا۔
اسے ایک بڑے طیارے کے نچلے حصے میں رکھ کر خاصی بلندی تک پہنچایا جائے گا،جہاں یہ اس سے الگ ہوگا اور اپنا راکٹ انجن اسٹارٹ کرکے برق رفتاری سے منزلِ مقصود کی طرف پرواز کرنے لگے گا۔اس طرح یہ 7000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے، اپنے مسافروں کو صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچا دے گا۔
اپے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔ مطلوبہ مقام پر پہنچ کر یہ کسی راکٹ کی طرح بالکل عموداً زمین پر اترے گا۔واضح رہے کہ اس وقت خلائی سفر اور خلا میں مختلف ساز و سامان پہنچانا بہت مہنگا سودا ہے۔ یہ اخراجات کم کرنے کیلئے پچھلے کئی عشروں سے مختلف ملکوں میں ’فضائی خلائی جہاز‘ اور دوبارہ استعمال کے قابل خلائی راکٹوں جیسے درجنوں منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی
اپریل
شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، ڈی ایف پی
?️ 15 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں
دسمبر
مغرب کی روس پر قابو پانے کی کوشش ناکام؛ وجہ؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ ان کے
جون
عرب ممالک صیہونیوں کا استقبال کرکے عدم استحکام کا ثبوت دیتے ہیں: فلسطینی مقاومت
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے بحرین کی جانب سے
فروری
استنبول میں غزہ کے عوام کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: آج ہزاروں ترک عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں
جنوری
روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر
اگست
غزہ کے حوالے سے دوہرے معیارات سے گریز کیا جائے: بریل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف برل نے
جون