?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز فورس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو فرنٹ لائن پوزیشنز سے منتقل کردیا ہے کیونکہ فوج نے ان مقامات پر تعیناتی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی ایف سی بلوچستان اور نیم فوجی دستے کو سرحدی گشت سے واپس بلایا گیا تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نیم فوجی دستوں کو تبدیل کرنے کے بعد فوج کے باقاعدہ دستے سرحد کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سرحد پار غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی آمدورفت کو روکنے اور پاکستان میں مسلح جوانوں اور عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز، رینجرز سمیت نیم فوجی دستے سرحدوں پر تعینات تھے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن، اسمگلنگ وغیرہ سمیت دیگر امور سے نمٹا جاسکے تاہم افغانستان میں موجودہ غیر مستحکم صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سرحد کے ساتھ باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے اور اس اقدام سے افغانستان کی سرزمین یا ایرانی حدود سے تنازعات میں اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔
بعد ازاں مسلح افواج کے ذرائع نے بتایا تھا کہ موجودہ منظر نامے میں سب سے سنگین چیلنج صرف مہاجرین یا مہاجرین کی آڑ میں دہشت گردوں کی آمد کو روکنا ہی نہیں ہے، بلکہ افغان اہلکاروں یا طالبان جنگجوؤں کی نقل و حرکت بھی ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جولائی کے شروع میں ایک ہزار سے زیادہ افغان اہلکار طالبان کے ڈر سے تاجکستان میں فرار ہوگئے، لیکن افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کی موجودگی اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی پاکستان سے متصل علاقوں میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لہٰذا اگر افغان اہلکار لڑائی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے تو امکان ہے کہ طالبان ان کا پیچھا کریں گے اور تنازع پاکستان کے اندر پھیل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ افغان فضائیہ، طالبان پر حملہ کرنے کے لیے بغیر اجازت ہماری فضائی حدود استعمال کرے اور جوابی کارروائی میں عسکریت پسند پاکستانی مقامات پر حملہ کرکے ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیں۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان سیاست دان اور ان کی عسکری قیادت اپنے مسائل سے نمٹنا سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ پاکستانی سرزمین کسی بھی طرح افغان تنازع میں استعمال ہو اور ہم نے اس پالیسی کی افغان قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا اہم فیصلہ
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں نئے چہرے
مارچ
غزہ میں جنگ کے بعد ماہانہ درجنوں بچے پراسرار اغوا
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ماہانہ درجنوں بچے
اپریل
صیہونی غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی بدانتظامی کے معترف
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حبری زبان چینل "کان” کے زیرِ اہتمام کیے گئے ایک
اگست
کوٹری بیراج پر دباؤ، دیہات میں پانی داخل، چاول اور دوسری فصلیں تباہ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد
ستمبر
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
نیتن یاہو اور گانٹز کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ نازک مرحلے میں
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں
مارچ
حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ کی جانب سے عراقچی کے نام پیغام کی تفصیلات
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کی قیادت نے ایران کے وزیر خارجہ کو ایک
فروری
بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم
دسمبر