?️
بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے حوالے سے محققین نے اہم انکشاف کرتے ہوئے چینی ویکسین کو 73 فیصد مفید اور مؤثر قرار دے دیا ہے۔ سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کی کورونا ویکسین کے خلاف افادیت کی شرح 73 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ذرائع نے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ سائنو فارم ویکسین سے متعلق ایک بڑے مطالعے کے بعد یہ پہلی تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنوفارم کے ووہان شہر میں قائم ایک ذیلی ادارے کی تیار کردہ ویکسین کا ایک ڈوز لگانے کے دو ہفتے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی افادیت 72.8 فیصد سے زائد ظاہر ہوئی ہے۔فروری میں چینی کمپنی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس کی تیار کردہ ویکسین کی افادیت کی شرح 72.5 فیصد ہے۔
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق بیجنگ میں قائم سائنوفارم سے منسلک ایک انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ ایک اور ویکسین، جسے رواں ماہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دی تھی، 78.1 فیصد مؤثر قرار پائی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج ووہان ا اور بیجنگ میں 40،000 سے زائد افراد کو ٹیکے لگانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق ویکسین لگوانے کے بعد ان شرکاء میں سے صرف دو میں کوویڈ 19 کی شدید علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ تاہم سنگین نوعیت کی روک تھام کے کے حوالے سے اس ویکسین کی افادیت کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اور سویدا کی خواہش؛ "انسان دوستی” کراسنگ کی کہانی کیا ہے؟
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جس نے دروز کے خلاف گولانی حکومت کی
اگست
صیہونی حکومت کب تک سعودی کا دروازہ کھٹکھٹائے گی؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ خطے میں فوجی برتری
اگست
آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ
?️ 20 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری
فروری
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
واشنگٹن میں تل ابیب کو ٹینک گولہ بارود کی فروخت کی منظوری
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ بائیڈن انتظامیہ
دسمبر
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر
مارچ
جام کمال نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سابق صدر کے
اکتوبر