پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

موبائل

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’پڑھائی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے طلبہ کی کارگردگی اور صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی ایجنسی یونیسکو نےکہا کہ شواہد موجود ہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال تعلیمی کارکردگی میں کمی سے منسلک ہے، اسکرین پرزیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے جذباتی استحکام پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فون بند ہونے کے باوجود بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ روپے چوری؛سائبر فراڈ کی نئی قسم

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں ہر 4 میں سے ایک ملک ایسا ہے جہاں اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کے قوانین یا پالیسیاں موجود ہیں۔

برطانیہ میں اساتذہ فون کے استعمال کے حوالے سے قوانین طے کرتے ہیں لیکن زیادہ تر اسکولوں میں اس پر پابندی ہے۔
2023 کی گلوبل ایجوکیشن مانیٹر رپورٹ کے مصنف مانوس انتونینیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تحقیق میں اسکول میں اسمارٹ فون کے استعمال کی ایسی مثالیں ملتی ہیں جو طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت میں کمی پیدا کررہی ہے اور ان کے پرائیویسی کے خطرے میں بھی اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایسی ٹیکنالوجی جو سیکھنے کے عمل میں مدد دیتی ہے وہی اسکولوں میں لائی جاسکتی ہے۔

مانوس انتونینیس نے بتایا کہ طلبہ کو تعلیم کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے مکمل طور پر دور نہیں رکھا جانا چاہیے لیکن ممالک کو اس بارے میں بہتر رہنمائی دینے کی ضرورت ہے کہ اسکول میں کس قسم کی ٹیکنالوجی اپنانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے سے تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

16 سالہ لیکسی نے بتایا کہ ان کی سابقہ ہیڈ ٹیچر نے اسکول میں تعلیمی مدد حاصل کرنے کے لیے فون لانے کی اجازت دی تھی، اکثر طالب علم اسے سوشل میڈیا کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

2021 میں برطانیہ کے اُس وقت کے ایجوکیشن سکریٹری گیون ولیمسن نے کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن موجودہ محکمہ برائے تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اساتذہ پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا اسکول میں کلاسز کے دوران موبائل فون استعمال کیے جا سکتے ہیں یانہیں۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسکول میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینے سے خطرات لاحق ہوتے ہیں، جن میں تعلیمی کارکردگی متاثر ہونا، پڑھائی میں توجہ نہ ہونا، سیکھنے کی صلاحیت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے اساتذہ کو موبائل فون پر پابندی لگانے پر غور کرنا چاہیے۔

2017 میں، بنگلہ دیش نے اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ اور اساتذہ دونوں پر کلاس رومز میں موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی تھی۔

مزید پڑھیں: جہاد اسلامی کے کمانڈروں کی شہادت موبائل فون کی وجہ سے ہوئی:زیاد النخالہ

فرانس کے اسکولوں میں بھی معذور افراد اور اساتذہ کے علاوہ تمام لوگوں پر موبائل فون لانے پر پابندی ہے۔

نیدرلینڈ بھی اسکینڈری اسکولوں میں موبائل فون، ٹیبلیٹ اور اسمارٹ واچز پر پابندی عائد کردے گا۔

تاہم اسکول لیڈرز یونین این اے ایچ ٹی کی پالیسی کی سربراہ سارہ حنافین نے کہا کہ موبائل پر پابندی کچھ اسکولوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے لیکن دیگر افراد کے لیے مشکلات کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طلبہ طویل سفر طے کرکے اسکول آتے ہیں انہیں موبائل فون کی ضرورت پڑسکتی ہے، اسکول کی انتظامیہ کو چاہیے کہ طلبہ کے اسکرین ٹائم کو مینج کرنے میں ان کی مدد کریں۔

مشہور خبریں۔

ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز عید اد اکی

?️ 13 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے

فرخ حبیب کا پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فرخ

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی

?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید

شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان

صیہونیت کی عالمی مذمت

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج بروز اتوار غزہ کے باشندوں پر صیہونی حکومت کے حملوں

شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کے پس منظر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے