پب جی ایک ماہ کے دوران  سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیم

پب جی ایک ماہ کے دوران  سب سے زیادہ کمائی کرنے والا گیم

?️

لندن (سچ خبریں)پب جی نے ایک ماہ کے دوران کمائی کے سارے ریکارڈ‌ توڑ‌ دئیے گذشتہ  ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا پہلا آن لائن گیم بن گیا رواں برس نومبر میں پب جی کھیلنے والوں نے صرف ایک ماہ میں آن لائن گیم پر 25 کروڑ 40 ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی۔

دنیا بھر کے ٹیکنالوجی صارفین کی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی فرم سینسر ٹاور نے نومبر 2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے آن لائن گیمز کا تجزیہ کیا جس کی رپورٹ نے صارفین کی آنکھیں کھول دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس نومبر میں ‘پب جی’ کھیلنے والوں نے صرف ایک ماہ میں آن لائن گیم پر 25 کروڑ 40 ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم گزشتہ برس پب جی پر خرچ کی گئی رقم سے 46 فیصد زیادہ ہے۔گیم ڈیولپر ٹین سینٹ کے بنائے گئے آن لائن گیم پب جی نے 66 فیصد ریونیو چین، سات اعشاریہ تین فیصد ترکی اور چھ اعشاریہ آٹھ فیصد امریکا سے آیا کمایا ہے۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمائی 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موبائل گیم گینشن امپکیٹ نے کی ہے جو گزشتہ برس کمائے گئے منافع سے 47 فیصد زیادہ ہے، اس گیم کو ‘می ہویو’ نے بنایا ہے۔تیسرے نمبر پر پب جی کمپنی کے ہی بنائے گئے گیم آنر آف کنگ، مون آف ایکٹوکا، ‘کوائن ماسٹر’ اور این سی سافٹ کا ‘لائن ایج’ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2021 میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پرموبائل گیمز کھیلنے کے شوقین افراد نے ایک محتاط اندازے کے مطابق 7 ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے

برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے معروف یوٹیوبر عادل

پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  عرب وزرائے خارجہ نے ہفتہ کے روز بیروت میں ایک

شہباز گل کا ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا

?️ 13 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا ایک

کیا پرنسپل سیکریٹری کو ملنے والی چیز وزیر اعظم کو موصول ہونا تصور ہوگی؟ عدالت

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی

جرمنی کے انسدادِ امتیازی کمشنر نے مسلمانوں کے خلاف شدید دشمنی کی مذمت کی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی انسدادِ امتیازی کمشنر فریڈا اتمان نے مذہبی امتیاز

بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئے ملک کو گمراہ کن نظریات، انتشار، فساد سے بچانا ہوگا،شہباز شریف

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے