🗓️
سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی بنانے والی فیکٹری کے ایک روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انجینئر شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔
امریکی ویب سائٹ نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر آسٹن میں قائم گیگا ٹیکساس فیکٹری میں پیش آیا تھا، کمپنی کے دو عینی شاہدین ملازمین نے بتایا کہ گاڑیوں کے پرزے اٹھانے پر مامور روبوٹ نے دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپے جس سے ملازم کا خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ زمین پر گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے اس وقت حملہ کیا جب انجینئر تین ناکارہ روبوٹس کے سافٹ ویئر ڈیزائن کررہا تھا۔
تین ناکارہ روبوٹس میں سے دو کے سافٹ وئیرز کو بند کردیا گیا جبکہ تیسرا روبوٹ غیر ارادی طور پر فعال رہ گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، روبوٹ کے حملہ کرنے کے بعد انجینئر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو سال قبل 2021 میں پیش آیا تھا۔
امریکی آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیگا ٹیکساس فیکٹری کا ہر 21 میں سے ایک ملازم گزشتہ سال زخمی ہوا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
🗓️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے
جون
ترک صدر کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا کا موضوع!
🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی میں ہونے والے رواں ماہ کے فیصلہ کن انتخابات کے
اپریل
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی امریکی مدار سے نکل جائے گا: فوربس
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فوربس کے صحافی کینتھ ربوزا نے اپنی ایک رپورٹ میں ان
اپریل
جنگ کے بعد غزہ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ میں متعدد مضامین اور نوٹوں کی اشاعت کے
جنوری
آئی ایم ایف نے ترسیلات زر کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں
جنوری
وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا
🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے
نومبر
امریکہ میں روس دہشت گردوں کا سر پرست
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک
ستمبر
عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا
🗓️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان
جولائی