ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا

?️

سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی بنانے والی فیکٹری کے ایک روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں انجینئر شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔

امریکی ویب سائٹ نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر آسٹن میں قائم گیگا ٹیکساس فیکٹری میں پیش آیا تھا، کمپنی کے دو عینی شاہدین ملازمین نے بتایا کہ گاڑیوں کے پرزے اٹھانے پر مامور روبوٹ نے دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپے جس سے ملازم کا خون بہنا شروع ہوگیا اور وہ زمین پر گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے اس وقت حملہ کیا جب انجینئر تین ناکارہ روبوٹس کے سافٹ ویئر ڈیزائن کررہا تھا۔

تین ناکارہ روبوٹس میں سے دو کے سافٹ وئیرز کو بند کردیا گیا جبکہ تیسرا روبوٹ غیر ارادی طور پر فعال رہ گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، روبوٹ کے حملہ کرنے کے بعد انجینئر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو سال قبل 2021 میں پیش آیا تھا۔

امریکی آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیگا ٹیکساس فیکٹری کا ہر 21 میں سے ایک ملازم گزشتہ سال زخمی ہوا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا

مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، حافظ نعیم

?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص

سیلاب اترتے ہی عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

?️ 4 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ

سابق صیہونی وزیراعظم کی نظر میں موجودہ صیہونی کابینہ کی حیثیت

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: سابق صہیونی وزیر اعظم نے نیتن یاہو کی کابینہ کو

صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا میں اس حکومت کے زوال کا اعتراف کیا

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے افشا ہونے والی

 غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین

?️ 12 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین فلسطینی

غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،

اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔ بلاول بھٹو

?️ 2 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے