🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔
امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے دو روز قبل ہی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے اور دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی یا شخص کو فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی، دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا اور کچھ وقت کے لیے امریکی حکومت نے ایپ پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔
لیکن بعد ازاں عدالتوں نے ٹک ٹاک کو ریلیف دیتے ہوئے اس پر امریکا میں پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اب ایک بار پھر امریکی حکومت ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دے کر اسے امریکی کمپنی یا شخص کو فروخت کرنے یا دوسری صورت میں پابندی کا سامنا کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
اور اسی سلسلے میں امریکی ایوان نمائندگان نے دو روز قبل ہی ٹک ٹاک کو امریکا کو فروخت کرنے یا دوسری صورت میں اس پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کیا تھا۔
اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں اپنی مجوزہ پابندی کے امریکی حکومت کے فیصلے کے خلاف ہر قانونی جنگ لڑے گا۔
اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک کے سربراہ نے اپنے ملازمین کو بھیجے گئے میمو میں ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور کیے گئے بل کو امریکی ٹک ٹاک صارفین کے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔
ٹک ٹاک کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنی مجبوزہ پابندی کے خلاف تمام قانونی محاذوں پر اپنا دفاع کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو تمام قانونی محاذوں پر ناکامی ملی تو بعد میں کمپنی ایپلی کیشن کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرے گی لیکن اس کے لیے ٹک ٹاک کو پہلے چینی حکومت سے منظوری لینے پڑے گی اور چینی حکومت پہلے ہی اس بات سے انکار کر چکی ہے کہ ٹک ٹاک کو فروخت کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عربی مشہور اخباروں کا عرب ممالک کو ایران کے بارے میں مشورہ
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اہم علاقائی اور عالمی حیثیت نیز اس ملک
مئی
ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے
اگست
جام کمال کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان
🗓️ 13 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم بیان دیتے ہوئے
اکتوبر
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس
نومبر
ونڈوز الیون متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں
🗓️ 3 اگست 2021ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے
اگست
شہید ہنیہ کا قتل ایک گستاخانہ جرم تھا
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اگست
سینئر وکیل عبدالرزاق شر کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عطااللہ تارڑ
🗓️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے
جون