ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

🗓️

بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی۔ پاکستانی صارفین کے لیے سیفٹی سینٹر میں اردو زبان بھی شامل کرلی گئی ہے اب والدین اور سرپرست بچوں پر خصوصی نظر رکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کے لیے سیفٹی سینٹر میں اردو زبان بھی شامل کرلی گئی ہے، جہاں کمپنی پالیسیز اور قواعد و ضوابط آسان اردو میں واضح نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ سیفٹی سینٹر کے ذریعے صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسیز، ٹولز اور مصنوعات کی آگاہی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ سیفٹی سینٹر کی مدد سے اب والدین اور سرپرست بچوں پر خصوصی نظر رکھ سکیں گے اور انہیں اس بات کا بھی علم ہوگا کہ بچہ کس قسم کی ویڈیوز کو تلاش کررہا یا دلچسپی لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے ذریعے قارئین کو ٹک ٹاک سیفٹی اور حفاظت کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔سیفٹی اور پرائیوسی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔اس کے ذریعے خودکشی کے رجحان کو ختم کرنے اور صارفین کو کرونا کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

لاطینی امریکہ میں بھوک دو دہائیوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق لاطینی امریکہ اور کیریبین میں دسیوں ملین

ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز

🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ

کاروباری طبقے کی اکثریت کا ملک کی سمت کے بارے میں اظہار تشویش

🗓️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےاستعفی دینے کی دھمکی دے دی

🗓️ 24 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

ملک میں کورونا سے مرنوں والوں کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار

جامعہ الازہر نے عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر جس نے غزہ کی پٹی میں غاصب

سال 2023 میں پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول، ڈیزل خریدا

🗓️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سال 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے

🗓️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے