?️
بیجنگ(سچ خبریں) ٹک ٹاک نے ملازمتوں میں مددکی تلاش شروع کر دی ہے ، ٹِک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دے گا اور اس کے لیے ’ریزیومے‘ نامی سروس شروع کردی ہے اس ضمن میں ٹک ٹاک نے دنیا کی بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے۔
فی الحال یہ سروس امریکہ میں آزمائشی طور پر شروع کی جارہی ہے جس کی بدولت آپ افرادی قوت کے ادارو ں تک اپنا سی وی اور ملازمتی کوائف بھیج سکیں گے۔ اس کا مقصد ٹک ٹاک کو مزید عوامی مفاد کے لیے بہتر بنانا ہے اور صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش میں مدد کرنا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ضمن میں دنیا کی بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں ٹارگٹ، ڈبلیو ڈبلیو ای، اے ایل او یوگا، شاپیفائی اور دیگر کمپنیاں سرِ فہرست ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اسے قدرے دلچسپ قرار دیتے ہوئے اسے لنکڈاِن جیسی سہولیات کی فراہمی کا ایک پلیٹ فارم بنانے کی کاوش قرار دیا ہے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک نے ایک بہت ہی سادہ طریقہ بھی پیش کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ پہلے ٹک ٹاک کلپس میں ’شوکیس دیئر اسکل سیٹس اینڈ ایکسپیریئس‘ میں جائیں۔ پھر وہاں #TikTokResumes کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر اسے پوسٹ کردیجئے۔
دوسری اہم خبر یہ ہے کہ خود ٹک ٹاک نے بھی ملازمت کے لیے اپنی ایک الگ ویب سائٹ بنائی ہے جہاں ویڈیو سی وی اور ٹیکسٹ کوائف بھیجے جاسکتے ہیں۔اس سے قبل ٹک ٹاک نے ای کامرس اور خریدوفروخت کے لیے بھی کئی آپشن پیش کئے ہیں جو اب بھی مقبول ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل
دوشنبے میں وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 17 ستمبر 2021دشنبے(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر
ستمبر
نیتن یاہو یمنیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں:صیہونی اپوزیشن لیڈر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مطالبہ
مئی
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول جاری ہوگیا
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول سامنے
فروری
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی
قانونی اور امیگریشن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، طلال چوہدری
?️ 2 اپریل 2025لندن: (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ
اپریل
وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
?️ 6 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب نے
جنوری