?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین آسانی سے پروفائل پکچر تبدیل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن پر پروفائل تصویر کے نئے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے دی گئی۔
نئے فیچر کے تحت صارفین کو آپشن فراہم کیا جائے گا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنی نئی پروفائل پکچر فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی براؤز کر سکتے ہیں۔
فیچر کے تحت صارفین کو اپنا واٹس ا یپ اکاؤنٹ پہلے میٹا اکاؤنٹ سینٹر میں شامل کرنا پڑے گا، اکاؤنٹ یکجا ہونے کے بعد صارف آسانی سے فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل پکچر کو واٹس ایپ پر بھی لگا سکے گا۔
اس وقت واٹس ایپ کی پروفائل پکچر تبدیل کرنے کے لیے کیمرے کے استعمال سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنی تصویر اور اوتار کا آپشن بھی فراہم کیا جاتا ہے جب کہ صارفین گیلری سے بھی پکچر لے سکتے ہیں۔
تاہم نئے فیچر کے تحت صارفین کو یہ آپشن بھی فراہم کیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو واٹس ایپ کی پروفائل پکچر انسٹاگرام یا فیس بک پروفائل سے بھی لنک کر سکتے ہیں۔
مذکورہ فیچر پہلے ہی فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود ہے اور صارفین کی جانب سے ایک پلیٹ فارم پر پروفائل پکچر تبدیل کیے جانے سے دوسرے پلیٹ فارم پر بھی تصویر تبدیل ہوجاتی ہے۔
نئے فیچر کا مقصد ان صارفین کو آسانی فراہم کرنا ہے جو بار بار اپنی پروفائل تصاویر تبدیل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
برکس اجلاس؛ شمالی دنیا کے خلاف جنوبی دنیا کا اتحاد
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے گزشتہ رات ایک
اکتوبر
نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں
جولائی
یمنیوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف احتجاج اور
مارچ
ولید جمبلاط کا امریکی سفیر کی توہین پر ردعمل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: خطے کے لیے امریکی نائب ایلچی مورگن اورٹاگس، نے عہدہ
اپریل
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا
جنوری
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر
حکومت کے مخالفین بغض و عناد میں جل کر خاک ہو جائیں گے،فواد چوہدری
?️ 1 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لاہور میں صحافیوں
مارچ
35 سال بعد شیخ اسیران جنین کی رہائی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہد رائد سعدی المعروف شیخ اسیران جنین 35 سال بعد
مئی