واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبریں چل رہی تھیں جنہیں واٹس ایپ نے خود مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے خبروں کو نادرست قرار دیا ہے  اور  صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا ہے کہ واٹس ایپ تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کر رہا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر تبادلہ خیال

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر

نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر

صدر مملکت ، وزیراعظم کا عید میلادالنبیؐ پر پیغام

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم

مغربی کنارہ صیہونیوں کے لیے جہنم بننے والا ہے:فلسطینی مجاہدین

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے

مغربی کنارے میں دو نوجوان فلسطینی شہید

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقوں البیرہ اور نابلس میں صیہونی فوج کی

اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا

فتح کے کمانڈروں نے مغرب کے منصوبوں کو ناکام بنایا

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:    عراقی سنی علماء کی تنظیم کے سربراہ خالد عبدالوہاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے