🗓️
لندن (سچ خبریں) ایک اہم سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہے اور وہ کیوں ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں،تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال اور ذہنی صحت پڑ پڑنے والے منفی اثرات کے مابین کوئی خاص رابطہ نہیں ہے اور یہ بات 430،000 نوجوانوں کے مطالعے سے پتہ چلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ نے ٹی وی دیکھنے، سوشل میڈیا اور ڈیوائس کے استعمال کو ذہنی تناؤ ، خودکشی کے رجحانات اور طرز عمل کی پریشانیوں کے جذبات سے موازنہ کیا۔ادارے نے 1991 سے لے کر 2019 تک افسردگی اور سوشل میڈیا استعمال اور ٹی وی دیکھنے کے مابین ایک ربط کو انتہائی کم پایا۔
مطالعہ کے شریک مصنف پروفیسر اینڈریو پرزیبلسکی کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے اثرات اور منفی ذہنی صحت کے مابین ربط کو واضح نہیں کرسکے ہیں۔ شاید وجہ یہ ہو کہ کوئی ربط سرے سے ہو ہی نہیں۔
اور یہ اُن لوگوں بالخصوص والدین کے لئے ایک انتباہ ہے جو نوجوان لوگوں کی ذہنی صحت پر ٹکنالوجی کے مضر اثرات کا غلط عقیدہ اپنائے ہوئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نوجوانی میں آپ کتنے مطمئن ہیں، اس کا انحصار آپ کے خاندان، دوستوں اور سکول کی زندگی پر زیادہ ہوتا ہے۔مندرجہ بالا تحقیقی مقالہ کلینیکل سائیکولوجیکل سائنس جریدے کے 2021 کے شمارے میں شائع ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر توجہ دے: فردوس عاشق
🗓️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق
جون
آل سعود اور صیہونی دوستی کے خلاف سعودی شہریوں کا احتجاج
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی صارفین اور کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری
پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا
🗓️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے
مارچ
روس سے گیس فراہمی منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستان اور ترکیہ میں اتفاق
🗓️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)روس سے بذریعہ پائپ لائن پاکستان کو گیس فراہمی
ستمبر
امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی شدید قلت، حادثات کے خدشات میں اضافہ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ایئرپورٹس میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (ATC) کی شدید کمی ایک
فروری
یمن کی تقسیم کے لیے امریکی ایلچی پانی سے باہر
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے امریکی ایلچی لنڈر کنگ نے جمعرات کو یمن
نومبر
یوکرین جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی،روس کیا کہتا ہے؟
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ
جولائی
یمن کے تعز پر سعودی اور عرب امارات کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ایک سینئر فوجی اہلکار نے الاصلاح پارٹی کے طائز فوجی
فروری