?️
نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔
ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
دسمبر
غزہ میں شدید عضلاتی فالج کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان
جولائی
امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر
فروری
پاکستان آنے والے مسافروں کے غیر ملکی کرنسی ظاہر کرنے کے فیصلے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے سول
ستمبر
اسرائیلی فوج دوسری جنگ نہیں لڑ سکتی: عبرانی میڈیا
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوج تھک
اگست
یمن بنا اسرائیل کے لیے ایک بڑا مسئلہ
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اخبار معاریو نے اپنے ایک مضمون میں
دسمبر
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری