🗓️
سڈنی (سچ خبریں) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی (سی ایس آئی آر او) کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم تحقیق کرتے ہوئے دریات کیا ہے کہ بیس ڈگری سیلسیئس تک کے درجہ حرات والے ماحول میں کورونا کی بیماری کا سبب بننے والا سارس کو ٹو وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون کی اسکرین کی شیشے جیسی چکنی سطحوں پر اٹھائیس دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔
وائرولوجی نامی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مقابلے میں انفلونزا اے کا وائرس اسی طرح کی چکنی سطحوں پر صرف سترہ دنوں تک ہی زندہ رہ پاتا ہے۔اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر شین ریڈل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہاتھوں کو دھونے اور جہاں ممکن ہو اس جگہ کو سینیٹائز کرنے اور وائرس کے ربط میں آنے والے سطحوں کو صاف کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
محققین کے نزدیک کرونا وائرس کم درجہ حرارت پر کھردری یا ناہموار سطح میں کم وقت تک زندہ رہ پاتا ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کپڑے جیسی کھردری سطح پر یہ وائرس چودہ دنوں کے بعد زندہ نہیں رہ سکتا۔اس سے قبل تجربہ گاہوں میں کیے گئے تجربات سے پتہ چلا تھا کہ کرنسی نوٹ اور شیشے پر کورونا وائرس دو یا تین دنوں تک ہی زندہ رہ سکتا ہے جب کہ پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل کی سطح پر یہ چھ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
کارڈف یونیورسٹی کے کامن کولڈ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ران ایکسل نے اس تحقیق پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وائرس اٹھائیس دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے، اس سے لوگوں میں غیرضروری خوف پیدا ہوا۔
ڈاکٹر ایکسل کے مطابق یہ وائرس کھانسی یاچھینکنے کی وجہ سے باریک ذرات اور گندے ہاتھوں سے پھیلتا ہے لیکن اس تحقیق میں وائرس پھیلنے کے سبب کے طور پر انسان کے تازہ بلغم کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔انسان کے تازہ بلغم میں بڑی تعداد میں ایسے وائٹ سیل ہوتے ہیں جو وائرس کو ختم کرنے کے لیے انزائم بناتے ہیں، بلغم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈی اور کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چین پورے مغرب کے لیے ایک بڑا خطرہ : بولٹن
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ماتحت امریکی حکومت کے قومی
اکتوبر
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
ثاقب نثار کا وزیراعظم کو عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مشورہ
🗓️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بعد وزیر
اپریل
حزب اللہ کی شکست ایک خیالی جنگ سے زیادہ کچھ نہیں: صہیونی افسر
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی افسر نے عبرانی ویب سائیٹ پر صیہونی حکومت کے
جنوری
اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری
🗓️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک آرڈیننس جاری کیا
دسمبر
صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
🗓️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم اور ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف صیہونی شہریوں
مارچ
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی پولیس کے سرکردہ اہلکاروں
اگست