ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپلی کیشن کی بندش کی اطلاعات دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے زونگ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپلی کیشنز میں بھی بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔

انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران انسٹاگرام صارفین نے ایپلی کیشن میں بندش کی تقریباً 86 شکایات دیں، اسی طرح واٹس ایپ صارفین کی جانب سے آج صبح 10 بجکر 45 منٹ تک ایپلی کیشن میں سست روی اور بندش کی اطلاعات دیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے اور کسی دوسرے صارف کو بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ وائس نوٹ بھیجنے میں بھی کافی وقت لگ رہا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے بندش کی اطلاع دی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اگست میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ’اکتوبر کے شروع‘ تک سست رہنے کی توقع ظاہر کی تھی، پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ میں سست روی کی اصل وجہ سب میرین کبیل ہے جس کی مرمت اکتوبر تک کردی جائے گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (ایس ایم ڈبلیو-4 اور اے اے ای-1) میں خرابی کی وجہ سے ہے‘۔

ٹیلی کام اتھارٹی نے مزید کہا کہ ایس ایم ڈبلیو-4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جب کہ سب میرین کیبل اے اے ای-1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

?️ 22 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دفاعی بجٹ میں

جنرل سلیمانی فلسطینی رہنما کی زبانی

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماوں میں سے ایک رامز الحلبی کا

دین کی طرف رحجان ہوا تو چاہتی تھی کہ آن لائن ڈرامے اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہو جائیں، سارہ چوہدری

?️ 14 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار

نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان

حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے:فواد چوہدری

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے انگلش زبان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے