حکومت نے چینی باشندوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیرداخلہ شیخ رشید نے  چینی شہریوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کیلئے نئے ویزا کی مدت کم از کم دوسال ہوگی سی پیک کے تحت چینی شہریوں کیلئے الگ ویزا کیٹیگری بنائی گئی ہے ائیرپورٹس پر بھی خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوَں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اظہار مسرت کیا۔ چینی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لیے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔ چینی شہریوں کے لیے سی پیک کے تحت الگ ویزا کیٹیگری بنا دی ہے۔ چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ چینی سفیر نے چینی شہریوں کے لیے ویزا میں سہولیات پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکرکیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ویزا سہولت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی۔

سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔مزید براں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے کویت کے لئے ویزے بحال کرائے ، پاکستانیوں کو سعودی عرب اور کویت میں روزگار کے بہت مواقع ملیں گے۔ پاکستان سے ڈاکٹرز اور تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ افرادی قوت کویت میں ملازمتوں کے لئے جائے گی، 425 ڈاکٹرز اسی ہفتہ چلے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایندھن کے بحران کے خلاف ارجنٹائن میں ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرک

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض

چیٹ جی پی ٹی کا انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کا اے آئی ایجنٹ متعارف

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)

پشاور بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججز کو ترقی نہ دینے پر احتجاج کا اعلان

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہے کہ پشاور

ایران کے ساتھ ہرمند معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے:طالبان کے سینئر عہدیدار

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم نے تہران اور کابل کے

ایرانی مذاکرات میں سخت گیر ہیں: وینس

?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا کہ ایرانی

ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے

?️ 31 اگست 2021لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن

سپریم کورٹ ججز کی تعداد 23 کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے