?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز حریت رہنماء ڈاکٹر قاسم فکتو کی جیل میں غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل ہو گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق 13نومبر 1967 کو سرینگر کے علاقے ذال ڈگر میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر فکتو نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے دوران 2016میں اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کی ۔ڈاکٹر قاسم فکتو جو خاتون کشمیری حریت رہنماء اوردختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سے شوہر ہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر مسلم لیگ اور مسلم دینی محاذ کے سربراہ کے طورپرخدمات انجام دیں۔ڈاکٹر فکتوکودسمبر 1992میں انہیں پہلی بارٹاڈا عدالت کے حکم پر قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاجس کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔1993میں عدالت نے انہیں ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہیں قتل کے الزام میں 2000میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور بعدازاں2003میں انہیں اسی جھوٹے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
2016میں بھارتی سپریم کورٹ نے انکی رہائی کی درخواست کو مسترد کر دیاتھا۔ ان کے بیٹے احمد بن قاسم نے انکشاف کیاہے کہ ان کے والد کو جیل میں قید کے دوران وحشیانہ تشدد کے علاوہ بھارت کی مرکزی سیاست میں شامل ہونے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انکے والد کی طرح ہزاروں کشمیری جھوٹے مقدمات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔احمد بن قاسم نے بتایا کہ ان کی کبھی بھی اپنے والد سے کھلے آسمان تلے ملاقات نہیں ہو ئی ہیں انہوں نے ہمیشہ انہیں جیل میں ہی قید دیکھا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو دوران قید بجلی کے جھٹکوں سمیت غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ جیل میں اپنے والد کی سلامتی کے بارے میں تحفظات ظاہر کئے۔جیل میں مشکلات کے باوجود ڈاکٹر فکتو اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں اور انہوں نے اس دوران سیاست اور سماجی مسائل پر 20سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ان کی ایک کتاب "بانگ” کی حال ہی میں کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب رونمائی منعقدہ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔ان کی لازوال جدوجہد اور فکری خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر قاسم فکتو کو "کشمیر کا نیلسن منڈیلا” کہا جاتا ہے۔بھارت کشمیریوں کو ان کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر قید کر کے قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری
?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان
فروری
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
خطے میں پاکستان کا کلیدی کردار، خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
مارچ
باخبر ذرائع: امریکہ وینزویلا پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ منشیات کی اسمگلنگ سے لڑنے کے بہانے وینزویلا کے
ستمبر
شیخ نعیم قاسم نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح پر مبارکباد دی
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
جون
اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی؛ وجہ ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 کے نیوز پورٹل
مئی
لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: ہم اپنے عہد پر ثابت قدم رہیں گے
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی نماز
فروری
اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے
اکتوبر