مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر

مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر

?️

نیویارک(سچ خبریں) رولز رائس اور ورٹیکل ایرو اسپیس نامی کمپنیوں کے حکام مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر دیتے ہوئے  پیش گوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 2025 تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جا سکتی ہیں جن کے نتیجہ میں جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ آٹوموبائل کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دو ہزار پچیس تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائیں گے اور مشرق وسطیٰ اس کے لیے آئیڈیل مارکیٹ ہے جس سے جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

یہ کمپنیاں ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ایئر کرافٹ وی اے ایکس فور تیار کر رہی ہیں جو دھوان نہ چھوڑنے والے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔ورٹیکل ایرواسپیس کے پاور سپلائی کے سربراہ لارنس بلیکلے کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ اس صدی کے آخر تک ہمارا ہزاروں ایئر کرافٹس تیار کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے رولز رائس کے ساتھ مل کر ایئر کرافٹ مشرق وسطیٰ میں متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے، لیکن سب سے پہلے ان کا کمرشل استعمال امریکا میں کیا جائے گا۔لارنس کا کہنا تھا کہ ہم اس ضمن میں اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، علاقائی حکام سے بات چیت بھی جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخواہ حکومت کا پی ٹی آئی سمیت سب کے غیرقانونی مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

?️ 1 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی سمیت

عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج

حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس

نیتن یاہو اپنی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 2 ملین شیکل کے خواہاں

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ وزیر

فلسطین کا دفاع کرنا ایک اخلاقی فرض ہے: آئرش کامیڈین

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: آئرش کمدین اور ایکٹیوسٹ ٹیڈ ہیکی، جو فلیٹیلا فار فریڈم

فلسطینیوں کی سرزمین صہیونی دشمن کی کوئی جگہ نہیں:حماس

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

شمالی غزہ میں 78,000 فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت

ماسک نہ پہنا تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوگی:عمران خان

?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے