?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کردیا۔ ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹس کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل A-219،140 اور 120 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد کرنے کے پابند ہیں لیکن یہ انتخابات کئی وجو ہات کی بنیاد پر ملتوی ہوتے رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 5 دفعہ حلقہ بندی کی اور 3 دفعہ الیکشن شیڈول دیا، متعلقہ اداروں سے خط و کتابت بھی کی گئی مگر بلدیاتی الیکشنز کا انعقاد نہ ہو سکا، ای سی پی نے الیکشن کے انعقاد کیلئے مورخہ 13 نومبر 2025ء کو کیس کی باقاعدہ سماعت کی اور الیکشن انعقاد کا فیصلہ 17 نومبر 2025ء کو صادر کیا اور دفتر کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن شیڈول کو فورا پیش کریں۔
ای سی پی نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے سیکشن (2)15 میں حالیہ ترمیم جس میں سیکرٹری یو نین کو نسل کو الیکشن کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ آئین و قانون سے متصادم ہے اور الیکشن کمیشن کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن سیکرٹری یو نین کو نسل کی ذمہ داری ہو، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218(3) بطور خاص، نیز آرٹیکلز 140-A، 220، 219 اور 222 اور الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعات 50، 219 اور 224 کے تحت اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے قرار دیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن (2) 15 میں کی گئی حالیہ ترمیم آئین و قانون سے متصادم ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کی متعلقہ دفعات کے تحت ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہے، جو اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ کے افسران و اہلکار ان کو بطور ریٹر نگ آفیسر اور انتخابی عملہ تعینات کرسکتا ہے، سیکرٹری یو نین کو نسل "سرکاری افسر” کی تعریف پر بھی پورا نہیں اترتا لہذا اسے پریذائڈنگ افسر تعینات نہیں کیا سکتا، انتخابی عمل انہی افسران کے ذریعے منعقد ہوگا جن کی تقرری بذریعہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کرے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات
فروری
کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے
جنوری
ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار
اپریل
مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک-افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار
نومبر
متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفیر کو اخلاقیات کے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ شیلی برطرفی کے دہانے پر
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جولائی
ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 25 مارچ 2024نیویارک:
مارچ
عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 26 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان
مئی
کیفی خلیل نے کہا میری گلوکاری کے بعد ’کہانی سنو‘ کو عالمی شہرت ملی، آئمہ بیگ
?️ 1 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں
مارچ