لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر

فیچر

?️

سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں اب تک کا اپنا سب سے بڑا فیچر پیش کیا ہے۔

واٹس ایپ کے ماہرین اب تک کے سب سے بڑے فیچر پر کام کر رہے ہیں اور اس فیچر کو آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا،واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن پر جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔

اس وقت واٹس ایپ میسیجنگ ایپ اور بزنس کو الگ الگ ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی ڈیوائس پر چلانا ممکن ہے، تاہم نئے فیچر کے بعد بزنس اور میسیجنگ ایپ کے بھی متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ہی ایپلی کیشن میں کتنے اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم ممکنہ طور پر ایسے اکاؤنٹس کی حد پانچ تک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف

یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر 5 مختلف میسیجنگ اور 5 مختلف واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوسکتا ہے۔

اس وقت ملٹی اکاؤنٹ فیچر تک اینڈرائیڈ کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اس پر آزمائشی کام جاری ہے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس میں 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اور اسے سال کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا ایک اور فیچر منظر عام پر

مذکورہ فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بٖڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

والد کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت مسئلہ بن جاتی ہے، انوشے عباسی

?️ 26 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

آزادی صحافت کا عالمی دن اور زنجیروں میں جھکڑے آزاد صحافی

?️ 3 مئی 2021(سچ خبریں) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی

مریم کے ساتھ نہیں چل سکتا:چوہدری نثار علی خان

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے

بائیڈن وعدوں اور توقعات کو پورا کرنے سے قاصر

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں

3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:     ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ

تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہم بیروت پر حملے کا جواب دینگے: حزب اللہ

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم  نے

پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے