?️
نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرادیا ، فیس بک نے نئے اور مشہور تخلیق کاروں کے لیے پروفیشنل پروفائل کی سہولت لانچ کردی ہے تاکہ وہ اپنے مداح اور شائقین خود تخلیق کرسکیں۔اس کے ذریعہ ہر شعبے سے وابستہ افراد اپنے ہم مزاج مداحوں سے جڑ سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے ایپ میں پروفیشنل موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی معلومات کری ایٹر پیجز میں جمع ہوجاتی ہیں، اس طرح ہر شعبے سے وابستہ افراد اپنے ہم مزاج مداحوں اور لوگوں سے جڑ سکیں گے۔فیس بک نے ٹریکنگ ٹولز کو بطورِ خاص تیار کیا ہے جن کی بدولت لوگ اپنے پسندیدہ فنکار یا تخلیق کار کو فوری طور پر تلاش بھی کر سکیں گے۔
اس طرح مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی فیس بک پروفائل کی طرح اپنے آپ کو آگے بڑھا سکیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ پروفیشنل موڈ میں جانے کے بعد صارف اشتہاراتی آمدنی وغیرہ کے بھی اہل ہوسکیں گے، یوں نئی پیشکش کی بدولت لوگ اپنا دائرہ وسیع کرسکیں گے۔
اگر آپ بھی کسی فن کے ماہر ہیں اور اب بھی اپنی شاعری، گلوکاری، موسیقی اور تحریر وغیرہ پوسٹ کرتے رہتے ہیں تو آپ پروفیشنل موڈ میں جاسکتے ہیں۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی پیشہ وارانہ ماہر تیزی سے رقم بھی بنا سکتے ہیں اور ان کےلیے مونی ٹائزیشن آسان بنادی گئی ہے۔فی الحال اسے امریکا میں آزمایا گیا ہے اور اگلے برس تک پوری دنیا میں عام کردیا جائے گا۔
اس دوران فیس بک کے پروفیشنل ماہرین کی ہدایات میں آپ اپنے پیج کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں، اس پیشکش کا مقصد یہ ہے کہ فیس بک کو ٹک ٹاک کی طرح مقبول بنایا جائے تاکہ لوگ نوجوانوں سے جڑ سکیں۔


مشہور خبریں۔
شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں، سونیا حسین
?️ 3 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی
ستمبر
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج نے
جون
عوامی مجلس عمل کی طرف سے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی مذمت
?️ 17 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر
مئی
کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ وزیر بلدیات
?️ 18 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ
جولائی
نیتن یاہو کی غزہ میں کھلم کھلا نسل کشی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے آج اپنے اداریے میں زور دے کر
نومبر
اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں
اگست
نواز شریف، مریم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف
اگست