?️
ریاض (سچ خبریں)سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہرة نے کہا ہے کہ صدیوں بعد طویل ترین جزوی چاند گرہن آج جمعہ کو ہوگا، جزوی چاندگرہن3گھنٹے 28منٹ23سیکنڈ تک جاری رہے گا۔چاند گرہن سعودی عرب میں نہیں دیکھا جا سکے گا، 2021کےدوران یہ دوسرا اورآخری چاندگرہن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ کا کہنا ہے کہ کل بارہویں صدی کے بعدطویل ترین جزوی چاندگرہن ہو گا چاندکا بیشتر حصہ کرہ ارض کے سائے میں داخل ہو جائےگا۔ماجدابوزاہرة نے کہا کہ جزوی چاندگرہن3گھنٹے 28منٹ23سیکنڈ تک جاری رہے گا پندرہویں عیسوی کے بعد سے 21ویں صدی کاطویل ترین جزوی چاندگرہن ہوگا۔
ابوزاہرٖۃ نے توجہ دلائی2021کےدوران یہ دوسرا اورآخری چاندگرہن ہو گا۔چاند گرہن سعودی عرب میں نہیں دیکھا جا سکے گا، جن ممالک میں چاندگرہن نظر آئے گا ان میں شمالی امریکا، بحرالکاہل، الاسکا، مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زمین پر سورج گرہن بھی ہوتا ہے اور سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ نے اپنی دھمکیاں تیز کی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
جولائی
ہم یمن کے خلاف اپنی دفاعی کاروائیاں بند کر دیں گے : صنعا
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المسیرہ ٹیلی گرام چینل کے مطابق المشاط نے یمن میں
ستمبر
صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس
فروری
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر
ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زائد امریکی بچے کورونا کا شکار
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا کہنا ہے کہ 20 جنوری
جنوری
تل ابیب غزہ میں ایک ناقابل شکست فتح کی تلاش میں
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل الیوم اخبار کے عسکری تجزیہ کار یوف لیمور نے اس
جنوری
بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی
?️ 6 ستمبر 2025بن گویر کے بیانات جنگی جرائم کا اعتراف ہیں:جهاد اسلامی جماعت جهاد
ستمبر
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق
?️ 30 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں
مارچ