بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

?️

سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزام میں مسلم اکثریتی یورپی ملک البانیا نے فوری طور پر ایک سال کے لیے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا سے قبل بھی متعدد ممالک ٹک ٹاک کو فحاشی، بے راہ روی، تشدد اور قومی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر پابندی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دسمبر 2024 میں البانیا میں ٹک ٹاک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران 14 سالہ لڑکے کے قتل کے بعد حکومت نے یکم جنوری 2025 کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

البانیا کے وزیر اعظم نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو نئی نسل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی نئی نسل کو ٹک ٹاک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، نئی نسل میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے تشدد فروغ پا رہا ہے۔

وزیر اعظم کی طرح دیگر حکومتی ارکان نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی جب کہ عوام نے بھی اس پر پابندی پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

زیادہ تر عوام نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کی، تاہم بعض افراد کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن پر پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

البانیا کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے سیاست دانوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کو حکومت کی جانب سے رواں برس ہونے والے انتخابات میں قبل از دھاندھلی کے منصوبے سے بھی جوڑا۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن میں صیہونی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں موزه یہود کے باہر فائرنگ سے

حکومت کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال  اور

صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے

عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس

?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس

عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ

صیہونی فوج کی جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں پر فائرنگ پر یورپی اور مغربی ممالک کا ردعمل

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کی جانب سے جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں

برطانیہ میں اکیسویں صدی ؛ ایندھن کےکوٹے سے لے کر کمی تک کہ تنازعات

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ایندھن کی قلت کا بحران شدت

چین کا تائیوان کو الٹی میٹم

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:     ریاستی کونسل کے دفتر اور عوامی جمہوریہ چین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے