🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی جانب سے موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت دنیا بھر کے زیادہ تر اسمارٹ موبائل ایپل اور گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں، تاہم ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنایا ہے، اسی طرح بعض چینی موبائل بھی ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں۔
سام سنگ سمیت دیگر معروف موبائل کمپنیاں گوگل کے اینڈرائیڈ پر انحصار کرتی ہیں اور ان موبائلز کے صارفین عام طور پر اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ گوگل کے ماہرین اینڈرائیڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز میں ایڈٹ کا فیچر پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
اینڈرائیڈ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین میسیجز کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں اور ابھی مذکورہ کام ابتدائی مراحل میں ہے۔
گوگل نے فوری طور پر میسیجز ایپلی کیشنز میں ایڈٹ کے فیچر کو پیش کرنے یا نہ کرنے کی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق انہوں نے اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز کے بیک اینڈ پر میسیجز ایڈٹ کرنے کی نشانیاں دیکھی ہیں۔
گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز پر ایڈیٹنگ کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ نے بھی کچھ عرصہ قبل میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔
واٹس ایپ سے قبل ایپل نے بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس پر موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے۔
اینڈرائیڈ کی جانب سے ایڈیٹنگ کا فیچر پیش کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر موبائل صارفین موبائل پیغامات کو بھی ایڈٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
مشہور خبریں۔
کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ
🗓️ 12 جون 2022لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ
جون
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
🗓️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر
اگست
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ معطل کردیا
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا
دسمبر
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
🗓️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے
مارچ
گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں
🗓️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں
ستمبر
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
سعودی اتحاد کی 267 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارح
دسمبر