ایمیزون کی کلاؤڈ سروس میں خرابی، متعدد ویب سائٹس کی سروس معطل

?️

سچ خبریں: ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ اے ڈبلیو ایس پیر کو تعطل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث دنیا بھر کی کئی کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور فورٹ نائٹ اور اسنیپ چیٹ سمیت متعدد معروف ویب سائٹس اور ایپس کی سروسز متاثر ہوئیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ میں بتایا کہ امریکا کے مشرقی خطے (یوایس-ایسٹ-ون) میں ’متعدد سروسز کے لیے ایرر ریٹس اور لیٹنسی میں اضافہ‘ ہوا ہے۔

اے آئی اسٹارٹ اپ پرپلکسی، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے سروس میں آنے والے اس تعطل کی ذمہ داری اے ڈبلیو ایس پر عائد کی۔

پرپلکسی کے سی ای او اروند سرینیواس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’پرپلکسی اس وقت بند ہے، اس کی بنیادی وجہ اے ڈبلیو ایس میں خرابی ہے، ہم اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔

اے ڈبلیو ایس کمپنیوں، حکومتوں اور انفرادی صارفین کو کمپیوٹنگ پاور، ڈیٹا اسٹوریج اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے، اس کے سرورز میں خرابی آنے سے ان ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہوتی ہیں جو اس کی کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں، اے ڈبلیو ایس کا مقابلہ گوگل اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز سے ہے۔

اے ڈبلیو ایس اور امیزون نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امیزون ڈاٹ کام، پرائم ویڈیو اور الیکسا کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پے پال کی سروس وینمو بھی متاثر ہوئی۔

اس خلل کے باعث گیمنگ ویب سائٹس فورٹ نائٹ (ایپک گیمز کی ملکیت)، روبلوکس، کلیش روائل اور کلیش آف کلینز بھی بند ہو گئیں، جبکہ مالیاتی پلیٹ فارمز میں وینمو اور چائم کو بھی مسائل درپیش آئے، اوبر کی حریف کمپنی لفٹ کی ایپ بھی امریکا میں ہزاروں صارفین کے لیے بند رہی۔

میسجنگ ایپ سگنل کی صدر میرڈتھ وٹیکر نے بھی ایکس پر تصدیق کی کہ ان کا پلیٹ فارم بھی اے ڈبلیو ایس کے تعطل سے متاثر ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

آل سعود اور صیہونی دوستی کے خلاف سعودی شہریوں کا احتجاج

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی صارفین اور کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول

رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس

قذافی کو کیوں قتل کیا گیا ؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ مغربی ممالک

گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان

?️ 15 مارچ 2021واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے

?️ 20 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان

یوکرین کے گندے پانی میں صہیونی ماہی گیری کا سلسلہ جاری

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی کنارے

کیا اب واٹس ایپ پر تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ممکن ہے؟

?️ 26 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن

اسٹیفن والٹ کی چھری کے نیچے اسرائیل کا زوال 

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے