🗓️
روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون پر ایک ارب 28 کروڑجرمانہ عائد کر دیا گیا، یہ جرمانہ اٹلی کی ایک عدالت نے ایمازون کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے ایمازون کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایمیزون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ایمازون نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے اور انتظامیہ اس کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ ایمازون پر یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ای ٹیک سے وابستہ اداروں پر غلط معلومات کی فراہمی کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی ممالک کی حکومتیں ان کمپنیوں کے معاملات کی جانچ پڑتال میں بتدریج سختی کررہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
🗓️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے
اپریل
بی ایف بائیو سائنسز کے شیئرزکی بولی آج سے شروع گی‘کمپنی حصص سے 1.93 بلین جمع کرنے کا تخمینہ رکھتی ہے. ترجمان
🗓️ 25 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بی ایف بائیو سائنسز کے آئی پی او کا
ستمبر
معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے: وزیرخزانہ
🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ
مئی
غزہ کی پٹی میں بھوک اور قحط کا شکار ہونے والوں کے اعدادوشمار
🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک اہلکار نے اس طبی
مارچ
پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں
🗓️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر
ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے
🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں
مارچ
غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
مارچ
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کا حماس کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ
فروری