?️
سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ پورنوگرافی کیسز کی بنیاد پر مونیٹائزڈ سمیت عام اکاؤنٹس کو بند کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
انسٹاگرام سمیت میٹا کمپنی کے پلیٹ فارم فیس بک پر بھی بچوں کی فحش اور نازیبا ویڈیوز سے متعلق سخت پالیسی نافذ ہے، پلیٹ فارمز پر کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر متعدد پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں، بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔
بچوں کا نامناسب اور فحش مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو اپیل کرنے کا آپشن فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب انشکاف سامنے آیا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ پورنوگرافی کیسز کے تحت اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے غلط کیسز کی بنا پر اکاؤنٹس کو بند کیے جانے کی تعداد بڑھنے پر صارفین نے آن لائن پٹیشن کا آغاز بھی کردیا۔
برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں پیسے کمانے والے اکاؤنٹس سمیت عام اکاؤنٹس کے مواد کو غلط سمجھ کر انہیں ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا جب کہ اکاؤنٹس ہولڈرز کو درخواست کا آپشن بھی فراہم نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عام طور پر انسٹاگرام کا الگورتھم یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نظام بچوں سے متعلق نامناسب اور فحش مواد کی نشاندہی کرکے اکاؤںٹ ہولڈر کو انتباہ جاری کرتاہے اور بعض اوقات اکاؤنٹ کو درخواست کا آپشن دیے بغیر اسے بند کردیا جاتا ہے۔
کسی کم عمر لڑکی یا لڑکے کے ساتھ بڑی عمر کے یا خاتون کے رومانوی مناظر کو بھی میٹا کے پلیٹ فارم چائلڈ پورنوگرافی میں شمار کرتے ہیں اور ایسے مواد کو بھی شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
بعض اوقات میٹا کے اکاؤنٹس کسی ماں اور بیٹے جب کہ بیٹی اور والد کے رومانوی مناظر کو بھی چائلڈ پورونوگرافی میں شمار کرکے ایسے مواد کو فحش اور نامناسب قرار دیتے ہیں اور صارفین ایسے مواد کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے ایسی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا۔
مشہور خبریں۔
نام نہاد احتسابی سن لیں ایک دن حساب ضرور ہوگا: خاقان عباسی
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا
فروری
نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے
مارچ
قابضین کا مقصد فلسطینی کاز کو تباہ کرنا ہے: آرچ بشپ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ
جنوری
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
ہم فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں: اردن
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں
فروری
امن و امان کی صورتحال: پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں فوج تعینات
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے اہم شہروں
مئی
روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس
اگست
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی