?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر ’سوشل ڈائری‘ کی آزمائش کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹیکنالوجی ماہر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم پر ’سوشل ڈائری‘ نامی سیکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔
’سوشل ڈائری‘ کا سیکشن انسٹاگرام پروفائل پر نظر آئے گا، جسے اب تک کا صارفین کے لیے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت ہر صارف اپنی تمام ایکٹوٹیز کو دیکھ سکے گا، یعنی صارف نے جس ریل، پوسٹ یا ویڈیو کو پسند یا ری شیئر کیا ہوگا، اس کا ریکارڈ مذکورہ سیکشن میں نظر آئے گا۔
علاوہ ازیں مذکورہ سیکشن میں انباکس میں ملنے والے میسیجز کو بھی دیکھا جا سکے گا۔
’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کے اندر ابتدائی طور پر دو سیکشن دیے جانے کا امکان ہے، جس میں مین سیکشن ری شیئرز کا ہوگا جب کہ دوسرا سیکشن میڈیا کا ہوگا۔
ری شیئرز کے سیکشن میں صارف وہ تمام پوسٹس دیکھ سکے گا، جنہیں اس نے لائیک کیا ہوگا یا ان پر کمنٹ کیا ہوگا، علاوہ ازیں اسی سیکشن میں صارف کو وہ پوسٹس بھی نظر آئیں گی، جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہوگا۔
اسی طرح میڈیا کے سیکشن میں صارف کو ریلز، تصاویر اور ویڈیوز نظر آئیں گی، جنہیں اس نے لائیک کیا ہوگا یا جس پر اس نے کمنٹس کیے ہوں گے۔
ابھی انسٹاگرام انتظامیہ نے ’سوشل ڈائری‘ پر کام کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق نہیں کی، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق مذکورہ فیچر پر محدود آزمائش جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں عدلیہ میں سیاسی تناؤ اور انتشار
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کی متعدد عدالتوں نے اردوغان کے
ستمبر
جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے
?️ 4 جنوری 2026 جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر
ملک بھر میں ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں
اگست
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24
جنوری
افغان دہشتگرد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی
مارچ
عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
مئی