?️
سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سلوشنز نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت اپنے متعدد صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ ہیکنگ کی اطلاعات کے بعد واٹس ایپ نے پیراگون کو ایک وارننگ لیٹر بھیجا۔
بیان میں واٹس اپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ’لوگوں کی نجی بات چیت کرنے کی صلاحیت کا تحفظ جاری رکھے گی‘۔
پیراگون نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
واٹس ایپ کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کے پلیٹ فارم پر تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا ہے۔
عہدیدار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ خاص طور پر کس کو نشانہ بنایا گیا یا جغرافیائی طور پر ان کا تعلق کہاں سے تھا، صرف اتنا بتایا کہ اہداف میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے لوگ شامل تھے۔
عہدیدار نے اس بات پر بحث کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ کیسے معلوم ہوا کہ ہیکنگ کا ذمہ دار پیراگون ہے، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صنعتی شراکت داروں کو مطلع کیا گیا تھا، تاہم تفصیل بتانے سے انکار کیا۔
امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
سٹیزن لیب کے محقق جان سکاٹ ریلٹن نے کہا کہ واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے والے پیراگون اسپائی ویئر کے انکشاف سے پتا چلتا ہے کہ اسپائی ویئر کا پھیلاؤ جاری ہے۔
سپائی ویئر جیسے پیراگون حکومتی کلائنٹس کو سرویلینس سافٹ ویئر فروخت کرتے ہیں اور عام طور پر اپنی خدمات کو جرائم سے لڑنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔
صحافیوں، ایکٹوسٹس، حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور کم از کم 50 امریکی حکام کے موبائل فون پر اس طرح کے اسپائی ٹولز کا بار بار پتا چلا ہے، جو ٹیکنالوجی کے غیر چیک شدہ پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہیں۔
ایڈوکیسی گروپ ایکسیس ناؤ کی سینئر ٹیک لیگل کونسل نتالیہ کرپیوا نے کہا کہ پیراگون بہتر اسپائی ویئر کمپنی ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن واٹس ایپ کے حالیہ انکشافات اس کے برعکس ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ
?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی
ستمبر
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ
اگست
ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح
دسمبر
صیہونی فوج کو غزہ جنگ میں نئے بحران کا سامنا
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران
جون
مسک اور ٹرمپ کے سنہرے خواب کا اختتام؛ کیا 2028 کے انتخابات کے لیے کوئی تیسری پارٹی راستے میں ہے؟
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: کئی مہینوں کے قریبی تعاون کے بعد، ٹرمپ اور مسک
جون
امریکہ میں فیصلہ کن دن کا آغاز؛ سیاسی کشیدگی اور داخلی جنگ کا خطرہ
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:چار سال پہلے ہونے والے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کے حامیوں
نومبر
الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں
جنوری