🗓️
سچ خبریں: غزہ پٹی کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے صہیونی ریاست کے شمالی غزہ کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کے منصوبے کی اطلاع دی ہے۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے کمال عدوان، انڈونیشیا اور العودہ اسپتالوں کو صہیونی حملوں سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں الشفا اسپتال کی تباہی کا منظر دوبارہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی فوج نے شمالی غزہ کے مذکورہ تین اسپتالوں سے مریضوں اور طبی عملے کو فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج نے مذکورہ اسپتالوں کو الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری
صہیونی فوجیوں نے کمال عدوان اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس کے انتظامی دفتر پر فائرنگ کر رہے ہیں جس کے باعث مریضوں تک رسائی دشوار ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، 14.07 ارب ڈالر ہوگئے
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں
جولائی
ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ
جولائی
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا مرکز
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ڈنمارک کی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس
جنوری
غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں
فروری
فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے
ستمبر
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
🗓️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے
نومبر
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت منظور
🗓️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک
اکتوبر