?️
سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں اب تک یمن کے میزائلوں کی صحیح تعداد، ان کے ذخیرے کی وسعت اور سپلائی چین کا درست تعین کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام
یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق، روس کے عسکری تجزیے کے ماہر جریدے ٹاپ وار نے یمنی فوجی صلاحیتوں پر تفصیلی تجزیہ شائع کیا، جس میں کہا گیا کہ انصار اللہ کے پاس وسیع پیمانے پر جدید ہتھیار موجود ہیں۔
 یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کشتیوں پر حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں، جب تک کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
 جریدہ ٹاپ وار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انصار اللہ یمن کے پاس مختلف اقسام کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جس میں جدید میزائل سسٹمز بھی شامل ہیں۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں اب تک یمن کے میزائلوں کی صحیح تعداد، ان کے ذخیرے کی وسعت، اور سپلائی چین کا درست تعین کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
 یمن کی عسکری قوت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ کے پاس دفاع اور حملے کے جدید نظام ہیں جو خطے میں کسی بھی بڑے فوجی اتحاد کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔
 یمنی فوج کے پاس مختلف اقسام کے دور مار میزائل سسٹمز موجود ہیں، جن میں بیلسٹک اور کروز میزائل شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق، 2015 میں یمن نے القاہر 1 نامی میزائل متعارف کروایا، جو بعد میں ترقی کر کے 250 کلومیٹر تک مار کرنے لگا، 2016 میں برکان میزائل لانچ کیا گیا، جس کی رینج 700 سے 800 کلومیٹر تک تھی،
 2023 میں یمن نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی کشتیوں کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ نے ایک مکمل فوجی ڈھانچہ تیار کر لیا ہے، جو زمینی افواج، میزائل یونٹس، اور ڈرون فورسز پر مشتمل ہے۔
 یمن کی جنگی صلاحیتیں محض ایک مسلح گروہ کی حد تک نہیں رہیں، بلکہ وہ ایک مکمل آرمی کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
یمنی فورسز نے ایسی دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس سے وہ اسرائیل اور امریکہ جیسے حریفوں کے خلاف مزاحمت کر سکیں۔
 امریکہ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اب تک یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہیں کہ انصار اللہ کو جدید ہتھیار کہاں سے ملتے ہیں اور ان کے میزائل سسٹمز کہاں نصب ہیں۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی انٹیلی جنس حکمت عملی بہت مضبوط ہے، جس کی وجہ سے بیرونی طاقتیں ان کی فوجی نقل و حرکت کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہیں۔
یمنی فورسز جدید ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہی ہیں، جو ان کے میزائل نظام کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
 یمن کے پاس موجود اینٹی شپ میزائل سسٹمز اور ڈرون فورسز نے خطے میں اسرائیلی اور امریکی بحری نقل و حرکت کو شدید متاثر کیا ہے۔
یمن کی میزائل قوت اور اس کی حربی حکمت عملی اسرائیل کے لیے براہ راست خطرہ بن چکی ہے، اور امریکہ اس کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔
یہ واضح ہے کہ یمنی مزاحمت اور اس کی جنگی حکمت عملی اسرائیل اور امریکہ کے لیے مستقل دردِ سر بنی رہے گی۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
?️ 18 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل بلوچستان معظم جاہ انصاری نے متعلقہ حکام
ستمبر
سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم
مئی
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا
?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات
فروری
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب
مئی
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو
اپریل
خارجہ پالیسی کا اعتراف: امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جریدے "فارن پالیسی” کی ویب سائٹ نے امریکہ میں
جولائی