?️
سچ خبریں:برطانوی اسٹریٹیجک کمپنی Azure Strategy نے یمن کو مغربی طاقتوں اور اسرائیل کے لیے ایک اندھی کھائی قرار دیا ہے،رپورٹ میں یمنی مزاحمت، عسکری قوت، اور سفارتی اثرات کو ناقابلِ نظرانداز حقیقت قرار دیا گیا ہے.
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی غیر معمولی مزاحمت، عسکری خودکفالت اور سیاسی خودمختاری اب صرف ایک مقامی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر مغربی پالیسیوں اور اسرائیلی مفادات کے لیے ایک گہری اور خطرناک چیلنج بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی معروف اسٹریٹیجک مشاورتی کمپنی Azure Strategy نے ایک تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ یمن اب ایک اندھی کھائی بن چکا ہے جو مغرب اور اسرائیل کو اپنے اندر کھینچ رہا ہے اور اس کی طاقت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں رہا۔
رپورٹ کے مطابق یمنی عوام ایک ناقابلِ نفوذ قوت میں تبدیل ہو چکے ہیں، وہ مکمل طور پر آزادانہ انداز میں فیصلہ کرتے ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر اثر ڈال رہے ہیں اور اب کسی بھی عالمی یا علاقائی طاقت کے لیے انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔
رپورٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے انکشاف کیا گیا کہ جب یہ بات واضح ہو گئی کہ یمنیوں کو شکست دینا ممکن نہیں، تو مئی میں ٹرمپ نے اچانک جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
Azure Strategy کی رپورٹ کے مطابق
* یمنی اسلحہ ذخائر کی صحیح مقدار معلوم نہیں کی جا سکی۔
* امریکی ادارے یمنی مجاہدین کے تخلیقی ہتھیار سازی پر حیران ہیں۔
* یمنی مزاحمت ہر تنازع میں پہل کرتی ہے، جو ان کو سفارتی میدان میں الگ تھلگ کرنا مشکل بنا دیتی ہے۔
یمن، اندھی کھائی کیوں؟
رپورٹ کی آخری سطور میں واضح الفاظ میں کہا گیا:
یمنیوں کی مزاحمت اور استقامت نے انہیں امریکا اور اسرائیل جیسی طاقتوں کے لیے ‘اندھی کھائی ‘ (Black Hole) بنا دیا ہے۔
یعنی وہ ایک ایسی کشش رکھتے ہیں جو مغرب کی عسکری اور سیاسی کوششوں کو جذب کر لیتی ہے، بغیر کسی خاطر خواہ کامیابی کے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے متعلق امریکی الزامات مسترد کردیے
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی
دسمبر
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے
ستمبر
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا
?️ 5 جولائی 2022وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی
جولائی
’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے
ستمبر
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر