واشنگٹن میں صیہونی سفارت کے اہلکاروں کی ہلاکت پر عالمی رہنماؤں اور امریکی حکام کا ردعمل

واشنگٹن میں صیہونی سفارت کے اہلکاروں کی ہلاکت پر عالمی رہنماؤں اور امریکی حکام کا ردعمل

?️

سچ خبریں:واشنگٹن میں صیہونی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاکت پر امریکی صدر ٹرمپ، صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو، قابض حکومت کے صدر ہرزوگ، امریکی و صیہونی وزرائے خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ سے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی ہلاکت پر امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ: 
امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس واقعے کو ہولناک اور یہود مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قتل عام جو واشنگٹن ڈی سی میں یہودی دشمنی کی بنیاد پر ہو رہا ہے، فوراً رُکنا چاہیے، نفرت اور انتہا پسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت۔ یہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، خدا سب کو اپنی امان میں رکھے۔
صیہونی وزیراعظم: 
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس واقعے کو دہشت انگیز اور یہود مخالف قرار دیا اور کہا کہ ہم یہودی دشمنی اور اسرائیل کے خلاف نفرت کے نتائج کو دیکھ رہے ہیں اور اس کا جواب آخری حد تک دیا جائے گا،انہوں نے دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتی دفاتر کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
صیہونی صدر: 
صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور ویران کن قرار دیا۔
صیہونی وزیر خارجہ: 
صیہونی وزیر خارجہ گدیئون ساعر نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،اس وقت اسرائیلی سفارت کاروں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں۔
اقوام متحدہ میں صیہونی سفیر دنی دانون نے فائرنگ کو یہود مخالف دہشت گردی قرار دیا۔
امریکی حکام: 
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہیہ کارروائی نہایت بزدلانہ اور یہود مخالف ہے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
امریکی وزیرِ داخلہ کریسٹی نوم نے کہا کہ ہم اس مجرم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔
امریکی اٹارنی جنرل پم باندی، ڈسٹرکٹ اٹارنی جینین پیرو اور اسرائیلی سفیر یخیل لائٹر واقعے کی جگہ پر موجود تھے۔
تل ابیب میں امریکہ کے سفیر مائیک ہاکبی نے بھی اس حملے کو دہشت گردی کی خوفناک مثال قرار دیا۔
واقعے کے بعد واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانہ اور دیگر یہودی و سفارتی عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ امریکی و اسرائیلی حکام کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان

?️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ

غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے

کرزئی افغانستان سے باہر کیا کر رہے ہیں؟

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بیرون ملک بعض افغان

امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار 

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی

کیا بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے یا افغانستان؟

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا کہ

رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی

ایران نے اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلائی

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے علاوہ دیگر فلسطینی گروہوں

حزب اللہ ہمیشہ رہے گی: نبیہ بری

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے