🗓️
سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
آناتولی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حامی اور جنگ مخالف مظاہرین پر پولیس نے حملہ کیا اور انہیں آنسو گیس کے ذریعے منتشر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حامیوں کو کچلنے کا نیا امریکی حربہ
مظاہرین نے کرویتسبرگ کے علاقے میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنا بند کرو،نسل کشی بند کرو اور غزہ کو آزاد کرؤ جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے گزشتہ ایک سال کے دوران فلسطین کے حامی احتجاجیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی بھی مذمت کی۔
رپورٹس کے مطابق، جب پولیس نے مظاہرین کو ہرمان اسکوائر کی طرف بڑھنے سے روکا تو تصادم شروع ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس نے تشدد کا استعمال کیا۔
کئی مظاہرین، جن میں ایک ویل چیئر استعمال کرنے والا شخص بھی شامل تھا، کو زبردستی پولیس کی گاڑی میں ڈال کر گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ صیہونی ریاست نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ کے بہانے 7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کیے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو نظرانداز کر دیا ہے۔
غزہ میں قابض صیہونی فوجیوں کی بربریت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، اس دوران 41 800 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جبکہ 96900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
صیہونی ریاست نے جنوبی لبنان پر بھی حملے کیے ہیں، جبکہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے پہلے ہی اس ریاست کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بجلی کے تعطل پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، سربراہ کے-الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 13 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سربراہ کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک)
اکتوبر
سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی
جنوری
نیتن یاہو کی غزہ میں کھلم کھلا نسل کشی
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے آج اپنے اداریے میں زور دے کر
نومبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
بحرینی قیدیوں کی حالت زار
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے
اپریل
بندوقیں اور اسقاط حمل؛ امریکی صدارتی انتخابات میں بڑے بم دھماکے
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:نیش وِل اور لوئس ول میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ