?️
سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے پر امریکہ کی تل ابیب کو دی گئی وارننگ کا ذکر کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے اخبار ہارٹز نے ایک مغربی سفارت کار کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی حکومت نے اسرائیل کو لبنان کے ساتھ حالات کو کشیدہ کرنے اور وسیع جنگ چھیڑنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
سفارت کار نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران نتن یاہو کے مؤقف کی وجہ سے حماس نے اپنے اس مؤقف پر اصرار کیا کہ کتنے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔
اس سفارتی ذریعے نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ حماس اور تل ابیب کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں یہ کشیدگی حزب اللہ لبنان کے خلاف جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بھی اس اخبار کو بتایا کہ لبنان اور حزب اللہ کے خلاف وسیع جنگ کے نتائج کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: لبنان کے خلاف جنگ کو روکنے کے بارے میں صیہونیوں کا دعویٰ
اس سے قبل بھی کئی مرتبہ امریکی حکام نے تل ابیب کے حکام کو حزب اللہ کی طاقت اور اس علاقے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے دور رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر
?️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے
اپریل
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر
جون
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
پیپلز پارٹی کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ایک اور کوشش ناکام
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب
ستمبر
ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ
?️ 7 اکتوبر 2025ایران کی صبورانہ حکمتِ عملی سب سے طاقتور ہتھیار ہے:اسرائیلی تحقیقاتی ادارہ
اکتوبر
العاد آپریشن صیہونیوں کے لیے ایک مہلک دھچکا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی عسکریت پسندوں کی گزشتہ رات کی کارروائی نے صہیونیوں میں
مئی
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون