?️
اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت صحت غزہ
فلسطینی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البُرش نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں قحط کی موجودہ صورتِ حال برقرار رہی تو خطہ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہوگا جہاں روزانہ کم از کم 500 افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہوں گے۔
انہوں نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک 240 افراد فاقہ کشی اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 106 بچے شامل ہیں۔ ان کے مطابق، غزہ کے 95 فیصد زیرِ زمین پانی پینے کے قابل نہیں رہا اور اسرائیلی فورسز جان بوجھ کر اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
منیر البُرش نے کہا کہ غذائی قلت کے سبب ڈاکٹروں کی حالت بھی بگڑ رہی ہے، بعض ڈاکٹر مسلسل کام کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر میں بے ہوش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی ڈاکٹر بھی بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور صہیونی قابض فوج انہیں جان بوجھ کر خوراک اور دوائی سے محروم رکھتی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق، غزہ میں 40 ہزار نوزائیدہ اور ایک لاکھ سے زائد دودھ پلانے والی مائیں شدید غذائی قلت سے متاثر ہیں۔
جمعہ کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 فلسطینی شہید اور 639 زخمی ہوئے، جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 827 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 275 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، قابض فوج کی فائرنگ سے صرف امدادی مراکز کے قریب 17 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوئے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ امدادی مراکز پر حملوں کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار 898 فلسطینی شہید اور 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر جنگ مسلط کی تھی، جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور قیدیوں کی بازیابی بتایا گیا تھا، تاہم اپنے اہداف میں ناکام رہنے کے بعد اسے جنوری 2025 میں ایک عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہونا پڑا۔ لیکن مارچ 2025 میں اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ حملے شروع کر دیے اور اب تک انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر داخلے کو روک رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل حملوں میں ناکامی کے بعد صیہونی ائر ڈیفنس کمانڈر برطرف
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاعی ناکامی کے
جولائی
ڈنمارک تارکین وطن کے ساتھ سخت ترین رویہ رکھنے والا ملک
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: حالیہ برسوں میں کی سیاسی پناہ کی پالیسی میں تبدیلیاں،
جنوری
بھارت نے سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت
ستمبر
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور
ستمبر
جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور
مئی
محمود عباس کے لیے جیل کی کوٹھڑی تیار ہے؛ صیہونی وزیر کا بیان
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا
نومبر
دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
اکتوبر
توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اگست