?️
سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شہید قاسم سلیمانی کی جانب سے عراق کو ملنے والی حمایت کو دوبارہ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم الحشد الشعبی کی تاریخ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو اسے ایک باقاعدہ فوجی ادارے کے طور پر مستحکم کرے گا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے زور دے کر کہا کہ الحشد الشعبی سے متعلق قانون جلد ہی نافذ العمل ہوگا، انہوں نے کہا، کابینہ نے اس قانون کو منظور کر لیا ہے، اور اب یہ پارلیمنٹ کی منظوری کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
ایک فوجی اکیڈمی کے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الفیاض نے کہا کہ یہ قانون الحشد الشعبی کے ڈھانچے کی تعمیر نو کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا، یہ قانون الحشد الشعبی کو عراقی فوجی ڈھانچے میں صحیح مقام دلائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس عراق میں پیش کردہ قانون کے تحت الحشد الشعبی کے لیے ایک اکیڈمی قائم کی جائے گی، جس میں فوجی، تکنیکی، کمانڈ، اسٹاف اور انسانی علوم کی تعلیم دی جائے گی، ہم الحشد الشعبی کی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو اسے ایک مستحکم فوجی ادارے کے طور پر تسلیم کرے گا۔
الحشد الشعبی کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفیاض نے کہا کہ اس تنظیم کے مجاہدین نے دیگر فوجی دستوں اور پیشمرگہ کے ساتھ مل کر وطن کی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا، یہ وہی لوگ ہیں جو داعش کے خلاف جنگ کے محاذ پر سب سے آگے تھے۔
الحشد الشعبی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا، الحشد الشعبی کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس کے رہنما شہداء ہیں۔ یہ حق کی تلوار ہے، جبکہ استکبار (ظلم) تباہی اور قتل عام کرتا ہے، جیسا کہ صہیونی ریاست فلسطین، لبنان اور شام میں کر رہی ہے۔
فیاض نے کہا، شہید ابومہدی المہندس الحشد الشعبی کے معمار تھے، جنہوں نے عراق کی دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔ شہید قاسم سلیمانی بھی عراق کے حامی اور مددگار تھے، جنہوں نے الحشد الشعبی میں ایک نئی روح پھونکی۔
مزید پڑھیں: الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں نے الحشد الشعبی کو عراقی مسلح افواج کے مخالف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جو سراسر غلط ہے، الحشد الشعبی ایک قانونی فورس ہے جو عراقی مسلح افواج کے کمانڈر کے احکامات کی پابندی کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زائد رہنے کی پیشگوئی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے
اکتوبر
میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ
اگست
نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی
ستمبر
کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا؟وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ابتدا کے
فروری
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے
?️ 19 جون 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
نومبر