?️
سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ایک امریکی تاجر سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں، اور وہ خطے میں قیامِ امن کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو واحد شخصیت قرار دیا جو مشرق وسطیٰ کو جوڑ سکتا ہے۔
لاس اینجلس کے یہودی جریدے نے ابو محمد الجولانی کی ایک اہم ملاقات کی تفصیلات شائع کی ہیں، جس میں وہ ایک نمایاں امریکی تاجر اور صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی جاناتھن باس سے گفتگو کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
روسی خبررساں ادارے روسیا الیوم کے مطابق، جاناتھن باس نے یہودی جریدے Jewish Journal میں محمد الجولانی، جو کہ دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کا سربراہ اور شام کا خود ساختہ حکمران ہے، کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اقتباسات شائع کیے۔
باس کے مطابق، جولانی نے کہا کہ ہم صفر سے نہیں بلکہ گہرائیوں سے شروعات کر رہے ہیں۔ ہم صرف ملبہ نہیں بلکہ ایک پیچیدہ وراثت سنبھال رہے ہیں۔
جولانی نے مزید کہا کہ اگر صرف میں بول رہا ہوں، تو یہ ثابت کرتا ہے کہ شام نے کچھ نہیں سیکھا۔ ہم سب کو، چاہے وہ سیکولر ہوں یا مذہبی، قبائلی ہوں یا شہری، گفتگو کی میز پر مدعو کرتے ہیں۔ حکومت کو اب احکامات دینے کے بجائے سننے کا عمل سیکھنا ہوگا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ شام کے لوگ اس عمل پر اعتماد کیوں کریں، تو انہوں نے کہا کہ میں اعتماد کی بھیک نہیں مانگ رہا، میں صبر کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ مجھے اور اس عمل کو جواب دہ سمجھا جائے۔ اعتماد اسی راستے سے پیدا ہوگا۔
شام کی موجودہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے پاس اگر کچھ ہے تو وہ ہے وقار، اور وہ محنت سے حاصل ہوتا ہے۔ امن صرف مقصد کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے۔
گفتگو کے سب سے حساس حصے میں جولانی نے اسرائیل سے ممکنہ مستقبل کے تعلقات پر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صاف گوئی سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ اب لامتناہی بمباری کا دور ختم ہونا چاہیے، کوئی بھی قوم خوف کے سائے میں ترقی نہیں کر سکتی۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں، اور ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شامی دروزی افراد یرغمال نہیں ہیں، بلکہ وہ وفادار شہری ہیں اور قانونی طور پر ہر قسم کی حمایت کے مستحق ہیں۔ ان کی سلامتی ناقابلِ مذاکرہ ہے۔
اگرچہ جولانی نے اسرائیل سے فوری طور پر تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، لیکن انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مستقبل میں بات چیت پر آمادگی ظاہر کی۔
امن باہمی احترام سے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ خوف سے، جہاں کہیں بھی دیانت اور بقائے باہمی کے لیے واضح راستہ ہو، ہم وہاں کوشش کریں گے۔
جولانی نے امریکی تاجر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میڈیا ٹرمپ کی کیا تصویر دکھاتا ہے، میں اسے ایک امن پسند شخصیت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ وہ طاقت، اثر و رسوخ اور نتائج کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ شام کو ایک ایماندار ثالث کی ضرورت ہے جو دوبارہ بات چیت کا آغاز کرا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اجماع ممکن ہے جو خطے میں استحکام اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کے لیے سلامتی لائے، تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔ اور ٹرمپ ہی واحد شخصیت ہیں جو اس پورے خطے کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے صیہونی قبضے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ میں اقتدار کی ہوس میں مبتلا نہیں تھا۔ میں نے قیادت اس لیے قبول کی کیونکہ شام کو ایک نیا باب شروع کرنا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ میں تاریخ کے اس نئے باب میں حصہ لوں۔ ہمیں کامیاب ہونا ہی ہوگا، ہمیں شام کو دوبارہ عظیم بنانا ہے۔
جولانی، جسے بعض ماہرین غیر ملکی طاقتوں کا مہرہ قرار دیتے ہیں، نے دعویٰ کیا کہ ہم کسی کے کارندے نہیں بنیں گے ہم ایک جائز حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ہمارے ساتھ شراکت کرے ،کرپشن کے خلاف، اور ایماندار و منظم اداروں کی تعمیر میں۔
یہ باتیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیلی جارحیت، خصوصاً شام اور غزہ میں، کا سب سے بڑا حمایتی سمجھا جاتا ہے، سیاسی مبصرین کے مطابق، شام کے صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری بھی امریکی منظوری سے ہوئی۔
ان حالات میں جولانی کی طرف سے ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دینا ایک غیر حقیقت پسندانہ مؤقف سمجھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، جولانی کا اسرائیلی حملوں پر کوئی ردعمل نہ دینا بھی حیرت کا باعث بنا ہے، انہوں نے صرف درخواست کے انداز میں بمباری رکوانے کی بات کی ہے، کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
اس سے قبل ایسی رپورٹس بھی آ چکی ہیں کہ جولانی کی قیادت میں شام کی موجودہ حکومت جلد اسرائیل کے ساتھ ابراہیم معاہدے جیسے کسی معاہدۂ سازش میں شامل ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں
?️ 13 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) 17 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز
اکتوبر
یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ
مارچ
اگر اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو بین گویر مستعفی ہو نے کا امکان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیش گوئی کی
جولائی
منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی آفر پر خاموشی توڑ دی
?️ 23 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے
فروری
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی
مارچ
ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی
اگست