سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت کی جانب سے صہیونی حکومت کو دی جانے والے فوجی امداد پر تنقید کرتے ہوئے اس قابض حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر لکھا کہ جب کانگریس دوبارہ کھلے گی، میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کے خلاف مشترکہ بل پیش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود ضروری ہے کہ بائیڈن ابھی کارروائی کریں اس لیے کہ اسرائیل نے واضح طور پر بین الاقوامی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب اس وقت فلسطینیوں کے خلاف مکمل جنگ میں بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو انسان دوستانہ قوانین کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے صہیونی ہم منصبوں کو ایک مشترکہ خط میں خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ میں انسانی صورتحال بدستور خراب رہی تو واشنگٹن اس حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی روک سکتا ہے۔