صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم

صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم

🗓️

سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں لگائی گئی تھیں، اس فیصلے کے بعد، اسموٹریچ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔  

الجزیرہ  نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسموٹریچ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔
 یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا گیا، اسموٹریچ نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد امریکی حکام سے براہ راست رابطے کیے، انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے "اسٹیو وٹکاف” سے بھی ملاقات کی۔
چند ماہ قبل، امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس ملک کے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسموٹریچ اور ایتمار بن گویر پر پابندیاں عائد کریں۔
 یہ مطالبہ ان دونوں کی جانب سے مغربی کنارے میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی پالیسیوں کے باعث سامنے آیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ اسرائیلی حکومت کے انتہاپسند وزرا کو امریکی اسٹیبلشمنٹ میں مزید قبولیت دلا سکتا ہے،واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات میں نئی تبدیلی لا سکتا ہے نیز اسرائیل کی انتہا پسند پالیسیوں پر امریکہ کے موقف میں ممکنہ نرمی کا عندیہ دے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مفتاح اسماعیل کا مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف

🗓️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند

فلسطینیوں کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت، عالمی برادری خاموش تماشائی

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے

کیا سندھ کے گورنر بدل رہے ہیں؟

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ

لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے

ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر

🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ

🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:    ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ

تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:     چین کی وزارت دفاع  نے امریکی کانگریس کے نمائندوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے