?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا میجر نامی کُتّا اس وقت ان کے لیئے ذلت اور شرمندگی کا باعث بنا جب اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا جس کے بعد اہلکار کو طبی امداد جبکہ جو بائیڈن کے کُتّے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔
برا کتا یہ وہ اجتماعی ڈانٹ ہے جس کا سامنا امریکی صدر جو بائیڈن کے دو جرمن شیفرڈ کتوں میں سے ایک میجر کو ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق میجر وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی عملے میں شامل ایک رُکن کو کاٹنے میں ملوث پایا گیا ہے۔
منگل کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیر کو بائیڈن کے کتے نے ایک شخص کو انجان سمجھ کر اس پر حملہ کیا جس سے مذکورہ اہلکار کو معمولی زخم آئے جسے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دی۔
البتہ، جین ساکی نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم کا رُکن تھا یا نہیں۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر سیکرٹ سروس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔
رواں ہفتے خاتون اول کے کیلی فورنیا اور واشنگٹن ریاستوں کے دورے کے دوران میجر اور اس سے عمر میں بڑے ساتھی چیمپ کو صدر کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھجوا دیا گیا ہے، جہاں وہ بائیڈن کے دوستوں کی زیرِ نگرانی ہیں، ڈیلاویئر روانگی کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ شاید اب یہ کتے واپس وائٹ ہاؤس نہیں آئیں گے۔
جین ساکی کا کہنا تھا کہ دونوں کتے وائٹ ہاؤس میں نئے ماحول سے ہم آہنگ ہو رہے تھے، لہذا اُن کے رویوں میں تبدیلی آنا حیران کن نہیں، رپورٹرز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا دونوں کتے اب ڈیلاویئر میں ہی رہیں گے؟ جین ساکی نے کہا کہ میجر اور ‘چیمپ’ دونوں وائٹ ہاؤس واپس آئیں گے۔
صدر بائیڈن نے 13 سالہ ‘چیمپ’ اور تین سالہ ‘میجر’ کو ریاست ڈیلاویئر کے ایک شیلٹر سینٹر سے حاصل کیا تھا، صدر بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد دونوں پالتو کتے بھی اُن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آ گئے تھے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جب سے وائٹ ہاؤس آیا ہے ملازمین کو گھورنا، اُن کی طرف لپکنا اور بھونکنا اس کا معمول تھا، تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد اسی کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کے پاؤں میں بھی فریکچر آیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
"جولانی” کے لیے امریکہ کی تعریف و توصیف کا راز کیا ہے/ لبنان کی "بلاد الشام” میں واپسی کی کہانی؟
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: رائی الیوم اخبار نے شام کی عبوری حکومت کے سربراہ
جولائی
لبنان میں صیہونی جاسوس ڈرون برآمد
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لبنان کے پہاڑوں پر گرنے والا ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد
مارچ
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کر نے میں ناکام ر ہا ہے، منیر اکرم
?️ 24 اکتوبر 2023اقوام متحدہ: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم
اکتوبر
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر شناخت کے بعد 9 مسافروں کو شہید کر دیا
?️ 11 جولائی 2025لورالائی: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنۃ الہندوستان کے
جولائی
سعودی عرب کے لیے برے نتائج
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس نے گزشتہ شب ویڈیو
دسمبر
فواد چوہدری کا بڑا بیان، نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ