🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت دے دی ہے۔
قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے کہا کہ صیہونی فوجی جنوبی لبنان کے بفر زون میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے اور اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے۔
کاتس نے شام کے حوالے سے بھی کہا کہ اسرائیلی پالیسی یہ ہے کہ جبل الشیخ اور جنوبی شام کے اسٹریٹجک علاقوں میں اسرائیلی موجودگی برقرار رکھی جائے، جنوبی شام کو مکمل طور پر غیر مسلح زون میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
صیہونی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ دو روز قبل شامی حکومت نے جنوبی علاقوں میں اپنی فوج کو از سر نو منظم کرنے کی کوشش کی، جس پر اسرائیلی فضائیہ نے ان فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، یہ حملہ اسرائیلی پالیسی کے مطابق کیا گیا تاکہ جنوبی شام میں کسی بھی قسم کی عسکری قوت کو مضبوط ہونے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے،لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل سے علاقائی طاقتوں کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروپوں کا ردعمل اس نئی پالیسی کے خلاف متوقع ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سندھ: سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
🗓️ 19 دسمبر 2022سندھ:(سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی
دسمبر
ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی
دسمبر
صیہونی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں تصادم
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دن اسرائیل
جنوری
مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس
🗓️ 1 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی نئی بربریت
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے ٹیلی ویژن نے یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں
نومبر
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر
🗓️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا
مئی
کیا قطر بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے ؟
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر میں طالبان حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل
دسمبر