سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے فتح اللہ گولن کی وفات کی خبر دی ہے۔
ترکی کی ویب سائٹ ہابرلر نے دعویٰ کیا ہے کہ گولن تنظیم یا فتو/FETÖ کے سربراہ فتح اللہ گولن انتقال کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
یہ خبر فتح اللہ گولن کے بھتیجے، ابو سلام گولن، کے حوالے سے دی گئی ہے، ان کے مطابق فتح اللہ گولن کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترکی کی حکومت فتح اللہ گولن کو جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے، جو امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں مقیم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
اس ناکام بغاوت کے بعد، انقرہ نے کئی بار واشنگٹن سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کی درخواست کی، لیکن یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔