ٹرمپ نے مادورو کے لیے اقتدار چھوڑنے کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی:روئٹرز

ٹرمپ نے مادورو کے لیے اقتدار چھوڑنے کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی:روئٹرز

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ڈیڈلائن دی تھی، اور اس کے بعد فضائی حدود کی بندش کا اعلان کیا تھا۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز خبر رساں ایجنسی رویترز نے امریکہ اور ونزوئلا کے صدور کے درمیان مستقبل کے حوالے سے ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کی مزید تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی منشیات مخالف جنگ محض ایک بہانہ ہے

رپورٹ کے مطابق، روئٹرز نے اپنے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو کو جمعہ تک کا وقت دیا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملک چھوڑ دیں۔

رپورٹ کے مطابق، اگر مادورو اس ڈیڈلائن کو پورا نہیں کرتے، تو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ونزوئلا کی فضائی حدود بند کر دیں گے۔

روئٹرز نے مزید اپنی دیگر معلومات کے حوالے سے بتایا کہ مادورو نے ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ وہ ونزوئلا کے 100 سے زائد حکام پر عائد پابندیاں ہٹائیں، جنہیں امریکی الزامات کے مطابق مختلف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں، امریکہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹرمپ نے مشورہ دیا تھا کہ ان ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں جو امریکہ کو قاتلوں سے بھرتے ہیں۔

دوسری طرف، امریکی سینیٹ میں اقلیتی جماعت کے رہنما، چاک شومر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے اعلان کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے نہ کہ صدر کو۔

مزید پڑھیں:امریکی دھمیکوں کے باوجود وینزویلا کے صدر عوام سے یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے کاراکاس کے خلاف اقدامات جاری رہے، تو وہ ونزوئلا میں امریکی افواج کی تعیناتی کو روکنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ

ایران کے خلاف ہمارے تمام آپشنز ناکام ہو چکے ہیں؛امریکی کانگریس کے ریسرچ سینٹر کا اعتراف

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے تحقیقی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں

ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان

?️ 13 نومبر 2021کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا

فلسطینی عوام کو اپنے ملک سے محروم ہونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ : اسپین

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسی مانوئل الباریس نے الجزیرہ کے

انسانی اسمگلنگ میں 10 گنا اضافہ؛برگزیٹ کا نتیجہ

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک این جی او کی رپورٹ کا حوالہ

کوئٹہ میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

?️ 26 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7 دہشت

جان بولٹن نے عدالت میں بے قصور ہونے کی استدعا کی

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن

کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری!

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے