امریکی دھمیکوں کے باوجود وینزویلا کے صدر عوام سے یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل 

وینزویلا

?️

امریکی دھمیکوں کے باوجود وینزویلا کے صدر عوام سے یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل

ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ کی جانب سے بحیرۂ کیریبین میں فوجی تعیناتی کے بعد ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ملک کے لیے صلح اور قومی اتحاد کی اپیل ایک بار پھر دہرائی ہے۔ یہ پیغام ایک روحانی تقریب کے دوران دیا گیا جو کاراکاس کے صدارتی محل میرافلورس میں مسیحی چرچوں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوئی۔

تلے سور کے مطابق اس تقریب کا انعقاد اس وقت کیا گیا جب مادورو کو امریکہ کی ریاست میشیگن کے ایک پادری کی جانب سے خط موصول ہوا، جس میں ونزوئلا کے لیے امن کی دعا اور دونوں ممالک کے مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ عبادت کی درخواست کی گئی تھی۔ مادورو نے کہا کہ ونزوئلا کی روحانی اور سماجی طاقت خدا کی نعمت ہے اور ملک ایسے “دانش مند لوگوں” کا گھر ہے جو امن کے خواہاں ہیں۔

تقریب میں ونزوئلا اور امریکہ کے پادریوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام، صوبائی گورنرز اور بولیویرین نیشنل آرمڈ فورسز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مادورو نے بتایا کہ انہیں بھیجے گئے خط میں درخواست کی گئی تھی کہ مسیحی برادری دعا کرے تاکہ “مسیح حالات کو اپنے ہاتھ میں لے اور کسی امریکی فوجی کی جانب سے ونزوئلا پر گولی نہ چلے۔

مادورو نے اس پیغام کو دونوں ممالک کے مذہبی حلقوں کے درمیان یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ میں بسنے والے 40 ملین لاطینی نژاد افراد کو دو قوموں کے درمیان ایک اہم روحانی و ثقافتی پل بھی قرار دیا۔

امریکہ نے اگست سے مبینہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر جنگی جہاز، ایک آبدوز، فوجی طیارے اور دیگر دستے ونزوئلا کے سمندری حدود کے قریب تعینات کر رکھے ہیں۔ واشنگٹن نے بغیر کسی ثبوت کے مادورو پر منشیات کے ایک کارٹل کی سربراہی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

امریکی اقدامات پر روس، میکسیکو، کولمبیا، برازیل اور اقوام متحدہ کے ماہرین نے شدید تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی کارروائیاں “ماورائے عدالت قتل” کے مترادف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ونزوئلا کے خلاف کسی بھی ممکنہ اقدام کو رد نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے

?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی

امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح

ٹرمپ کے بیانات اب مالی منڈیوں کو مطمئن نہیں کر سکتے: فرانسیسی اخبار

?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:فرانسیسی روزنامہ لومونڈ کے مطابق ٹرمپ کے متضاد اور غیر واضح

کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے

غزہ کے دلدل میں نتن یاہو کا کیا رول رہےگا ؟

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران، حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان معطل

ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما

ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی

سعودی عرب کا مسجد الحرام میں سکیورٹی پلان

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اعمال حج کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی پلان پیش کرنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے