?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں کے دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا پاکستان کے لیے سب سے بڑی تشویش ہوگی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کینیتھ ایف میکینزی نے حالیہ پینٹاگون بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا سب سے بڑا خطرہ ہوگا جن پر اگر دباؤ نہ رکھا گیا تو دوبارہ وجود میں آجائیں گے، جو تمام پڑوسی ریاستوں بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہوگا۔
سینٹ کام کے سربراہ جنرل میکینزی پاک ۔ افغان خطے میں تمام امریکی عسکری سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں۔
پینٹاگون کی جانب سے رواں ہفتے جاری کیے گئے ان کے بیان کے مطابق جنرل کینیتھ میکنزی نے مزید کہا کہ ان کی کمانڈ اور امریکی سفارتکار، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ امریکا کے انخلا کے بعد دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج اور طیارے تعینات کرنے کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
پاکستان اور دیگر ممالک کی داخلہ سیاست کی جانب سے واشنگٹن کو خطے میں فوجی بیس رکھنے سے روکنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ امریکا قومی سطح پر کرے گا۔
افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے ابتدائی سالوں کے دوران امریکا نے اپنے ڈرون مشنز کے لیے بلوچستان کی شمسی ایئرفیلڈ استعمال کی تھی۔
جنرل کینیتھ میکنزی نے کہا کہ وہ اب اس کا حل ڈھونڈ رہے ہیں کہ افغانستان میں عدم موجودگی کے باوجود امریکا کیسے علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیکریٹری کی ہدایت پر تفصیلی منصوبہ بندی کر رہا ہوں تاکہ مختلف آپشنز سامنے لا سکوں، میں چند متبادل تجاویز کے ساتھ انہیں اس ماہ کے آخر تک دوبارہ رپورٹ پیش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انخلا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا داعش، القاعدہ جیسے گروپوں یا طالبان کے رحم و کرم پر ہوگا کہ وہ جب چاہیں مسائل کھڑے کریں اور ہمارے مفادات کو خطرے میں ڈالیں۔
سینٹ کام سربراہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا دوبارہ منظم ہونا صرف امریکا یا پاکستان کے لیے خطرہ نہیں ہے، یہ تمام جنوبی ایشیائی ممالک سے شمال تک خطرہ ہیں بلکہ میرے خیال میں یہ مغرب میں ایران کے لیے بھی خطرہ ہیں، مستحکم افغانستان میں سب کے مفادات ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جیت کے تعاون کا وقت ختم
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے
فروری
بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع عدالت نے خارج کردیا
?️ 22 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن پر
مارچ
اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔
دسمبر
افغان فوج کے ہاتھوں طالبان کے دسیوں اراکین ہلاک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں
اپریل
آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سعودی
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
گارڈین: ٹرمپ انتظامیہ کمزوروں کی زندگی مشکل بنا کر "نرم یوجینکس” کو نافذ کر رہی ہے
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں جبری نس بندی
مئی