?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ چین دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ ہے اس لیئے اب امریکا چین کے خلاف نیٹو کو مزید مضبوط بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کے خلاف نیٹو کو مضبوط کریں گے جبکہ افغانستان سے انخلا کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
برسلز میں نیٹو اتحاد کے دو روزہ وزراتی اجلاس کے آخری روز خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کا سخت رویہ اجتماعی خوشحالی اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے کسی نیٹو اتحادی کو بیجنگ یا واشنگٹن کا ساتھ دینے پر مجبور نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک ارب 34 کروڑ آبادی والا ملک ہے موسمیاتی تبدیلی اور صحت امور سے متعلق چین کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں جبکہ چین کے خلاف نیٹو کو مضبوط کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ابھی بات چیت جاری ہے اور ان کے کام کا ایک حصہ اس بارے میں اپنے نیٹو اتحادیوں کی بات سننا اور امریکا کی سوچ ان تک پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحاد ازسرِنو تعمیر کرنا چاہتا ہے اور سب سے پہلے اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ، ہم اتحاد کی قوت کو بحال کر کے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ آج کے خطرات کے خلاف بھی اتنا ہی مضبوط اور مؤثر ہے جتنا کبھی ماضی میں رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ نیٹو اتحادی اور شراکت دار تربیتی مشن ریزولوٹ سپورٹ کی مدد سے افغانستان میں طویل المدتی سلامتی اور استحکام کے لئے پرعزم ہیں ہم یقینی بنائیں گے کہ افغان سرزمین امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف حملے کے لئے دوبارہ کبھی استعمال نہ ہو۔
مشہور خبریں۔
نیٹ فلکس پرکون سی سیریز سب سے زیادہ دیکھی گئی؟ فہرست جاری
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر
دسمبر
سپریم کورٹ نے ہراسانی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرلی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایک خاتون کی ہراساں کیے جانے
جون
امریکہ اور شامی عارضی حکومت کے درمیان تعلقات کا باقاعدہ آغاز
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: احمد الشرع (محمد الجولانی)، شامی عارضی حکومت کے سربراہ، نے
مئی
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
میرا کسی سے ذاتی مسئلہ لیکن قوم کے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم
اگست
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 29 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ